عامر لیاقت کی سالگرہ پر سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹیلی ویژن اینکر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی بیٹی دعا عامر کی مرحوم والد کے ہمراہ یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو گہرے رنج میں مبتلا کردیا تھا، ان کے اہل خانہ ان کی وفات پر تاحال صدمے سے دوچار ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی بیٹی دعا عامر کی ان کے مرحوم والد ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ایک یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیو میں کم عمری میں دعا عامر نے اپنے والد کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی تھی، اس ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کو اپنی بیٹی کا انٹرویو لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بشریٰ اقبال نے ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں ‘اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔

اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے۔ چند صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی یادگار دیکھتے ہیں۔ بہت سے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک اس طرح رخصت ہوجانے سے ان کو دلی تکلیف پہنچی۔جبکہ کئی صارفین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور انہیں خوبصورت انداز میں یاد رکھنے پر ڈاکٹر بشریٰ اقبال کو سراہا۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

خیال رہے کہ ایک سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کے مقبول ترین اینکر پرسن کی حیثیت سے مشہور ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے اور انہیں بے انتہا کامیابیوں کے ساتھ ساتھ چند مایوس کن لمحات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ انتقال سے کچھ ماہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی نجی زندگی شدید مسائل سے دوچار تھی اور ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔

Image Source: Twitter

انہوں نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں دو بچے ایک بیٹا ایک بیٹی بھی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020ء میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔ عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018ء میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔

گزشتہ سال فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے تاہم عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کرتے رہے۔پھر انہوں نے تیسری شادی فروری 2022ء میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے مئی کے آغاز میں خلع کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی تھی۔دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو لیک کیں تو دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کردیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔

بعد ازاں ، عامر لیاقت نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے دانیہ شاہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کی تاریخ نہیں دی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

15 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago