فلائٹ کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آیا، ویڈیو وائرل


0

کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے کہ آپ ائیر لائن میں سفر کر رہے ہوں اور آپ کے سامنے کھانا سرو ہو مگر جوں ہی آپ کھانا کھانا شروع کریں تو اس کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکل آئے تو ایسے میں آپ کیا کرینگے؟ ایسا سوچ کر ہی کراہیت محسوس ہونے لگتی ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ ایسا حقیقت میں ایک مسافر کے ساتھ ہوا ہے۔یہ واقعہ ترکی سے جرمنی جانے والے ایک فلائٹ کے دوران پیش آیا جس پر  ایئرلائن نے تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی سفر کے دوران کھانے میں سانپ کا کٹا ہوا سر نکلنے کا واقعہ ترکی سے جرمنی جانے والی پرواز کے مسافر کیساتھ پیش آیا۔ ایئرلائن کی فراہم کردہ کھانے  کو مسافر نے کھانا شروع کیا تو پلیٹ میں سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ مسافر نے ایئرلائن انتظامیہ کی غفلت کو آشکار کرنے کیلئے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس میں سانپ کا سر آنکھیں اور چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Screengrab

واقعے کی اطلاع ہوتے ہی ایئرلائن سن ایکسپریس نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ فضائی سفر کے دوران مسافروں کو بہترین سروس فراہم کرنا ایئرلائن کی پہلی ترجیح ہے۔ فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہے مسافر ہو یا طیارے کا عملہ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کو آرام دہ سفر فراہم کریں۔ ترجمان نے کھانے میں سانپ کا سر نکلنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کھانے میں سانپ کا سر نکلنا ناقابل قبول ہے۔

Image Source: Screengrab

دوسری جانب، پرواز میں کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کمپنی نے اس دعوے کو مسترد کردیا، کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔ تاہم صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائن نے فوڈ سپلائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں سانپ کا سر کھانے کی ٹرے کے درمیان پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

اس سے قبل بھی جنوبی امریکی کے ملک بولیویا میں ایک خاتون نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے برگر خریدا جس میں سے گلی سڑی انسانی انگلی برآمد ہوئی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کروڈی لاسیئرا کی رہائشی خاتون اسٹیفنی بینتیز نے بتایا کہ انہوں نے ایک ریسٹورنٹ سے ہاٹ برگر خریدا اور جب ایک لقمہ لیا تو برگر میں بدبو محسوس ہوئی جب لقمے کو منہ سے نکال کر دیکھا تو اس میں گوشت کا ایک ایسا ٹکڑا موجود تھا جس سے بدبو آرہی تھی۔ خاتون نے جب باقی برگر کھول کر دیکھا تو اس میں گلی سڑی ایک انسانی انگلی موجود تھی اور لقمہ لینے سے اسی انگلی کا ایک حصہ کٹ کر ان کے منہ میں چلا گیا تھا۔

خاتون نے اس ہولناک واقعے کی اطلاع فوراً ریسٹورنٹ کے مینیجر کو دی اور فیس بک پر بھی اس واقعے کے بارے میں پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’برگر کھاتے ہوئے میں نے انسانی انگلی بھی چبالی’۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں برگر سے نکلنے والی انگلی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔اس ویڈیو میں انہیں برگر شاپ کے مینیجر سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو انہیں کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے بتائیے آپ کو کیا چاہیے وہ ہم آپ کو دے دیںنگے’۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے 60 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔تاہم، خاتون کی شکایت پر جب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے کان نہیں دھرے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format