اداکار عثمان مختار کا شادی کے بعد اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام


0

گزشتہ ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ملک کے نامور اداکار عثمان مختار کی جانب سے انسٹاگرام پر اہلیہ زنیرہ انعام خان کے لئے محبت، پیار اور تعریفوں سے بھرا پیغام شئیر کی گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل “ہم کہاں کے سچے تھے” میں زبردست اداکاری کے جوہر دکھانے والے عثمان مختار نے رواں برس اپریل کے مہینے میں زنیرہ انعام خان سے نکاح کیا تھا۔ اس بڑی خبر کا باقاعدہ اعلان ان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے کیا گیا تھا۔ جبکہ ان کی شادی کی دیگر تقریبات نکاح کے چند ماہ کے بعد منعقد ہوئی تھیں۔

Image Source: File

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عثمان مختار لکھتے ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں، میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا، جس سے چیز سے گزرا ہوں، وہ اچھا ہو، برا ہو یا بدترین ہی کیا نہ ہو، میں نے جو بھی کچھ فیصلہ کیا، وہ مجھے آپ کے قریب لایا ہے اور وہ بہت معنیٰ رکھتا ہے۔

اداکار عثمان نے مزید لکھا کہ اگر انہیں آپ کے ساتھ ختم ہونے کے لیے دوبارہ تمام مشکلات سے گزرنا پڑا تو وہ اسے بار بار کریں گے۔ اگرچے یہ تو ایک مصنوعی دنیا ہے، وہ تو ہر دنیا میں ان کا انتخاب کرے گے۔ مجھے اتنا خوش قسمت بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ آپ سے شادی کرنے سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں مکمل ہوگیا ہوں۔

Image Source: Instagram

اہلیہ زنیرہ انعام کی تعریفی پوسٹ میں عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں آپ کی موجودگی ایک بنیاد کی مانند ہے، زنیرہ تاریخ ترین وقتوں میں میرے لئے امید رہی ہیں، اگر آپ میرے ساتھ ہوں تو وہ ہر چیز کا سامنا کر سکتے ہیں۔ وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ خوش قسمت ترین شخص ہیں کہ وہ ان کے شوہر ہیں۔

پیغام کے آخر میں عثمان مختار نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے باوجود شادی میں شرکت کی۔ ہر وہ شخص جنہوں نے تقریبات کے انعقاد میں مدد فراہم کی اور وہ تمام لوگ بھی جنہوں نے ان کے خاص دن کو اور بھی خاص بنایا۔ ان کی زندگی میں اس لمحے کو اتنا خوبصورت بنانے پر انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے بدھ کے روز عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان کی شادی کی تقریبات کا انعقاد مائیوں کے پروگرام سے ہوا، جس میں خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔ بعدازاں جمعرات کی رات مہندی اور پھر ولیمے کے پروگرام کی خوبصورت تقریب ہوئی.

اس سلسلے میں تقریبات میں مدعو شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی بات کی جائے تو اداکار کے انڈسٹری تمام قریبی دوستوں نے شرکت کی، جن میں اداکار عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، شہزاد شیخ، گلوکار عذیر جسوال، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی میں عثمان مختار کا کیا کردار؟

اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ حال میں ہونے والی کسی بھی شوبز شخصیت کی شادی، میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی شادی ہے، پچھلے کئی روز سے شادی کے ایونٹس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں، دولہا یعنی عثمان مختار نے ڈانس کرکے اپنی تقریب میں چار چاند لگائے جبکہ دلہن نے بھی خوشی میں نہال ہوکر اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ ڈانس کیا اور اپنی مہندی کے فنکشن کو خوب انجوائے کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format