مشہور بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کے خاطر شوبز کو خیرآباد کردیا


0

بحیثیت مسلمان ہم سب کا عقیدہ ہے کہ ہم اس دنیا میں خدا کی مرضی سے آئے اور خدا کے مرضی سے ایک دن سب لوٹ جائیں گے۔ لہذا ہم اس دنیا میں جتنا بھی عرصے کی زندگی گزاریں ہم پر فرض ہیں کہ وہ پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ انسان کو چلتے پھرتے صرف اللہ سے ہدایت کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ اسے زندگی کے ہر معاملے میں ہدایت دیے۔ ایسا ہی کچھ ہوا مشہور و معروف بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی مسلمان اداکارہ ثناء خان کے ساتھ جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں جہاں شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرنے کا اعلان کیا وہیں اس لمحے کو انہوں نے سب سے خوشی کا۔لمحہ قرار دیا۔ جبکہ پوسٹ کا اغاز انہوں نے اللہ کے نام سے کیا یعنی بسمہ اللہ الرحمن الرحیم سے شروع کیا اور تمام پڑھنے والوں کو بھائیوں اور بہنوں کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑ پر آپ سے بات کررہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لئے میں اب کی شکر گزار ہوں لیکن کچھ دن سے مجھے پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟

اس ہی کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دونوں سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں، خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ثناء خان نے لکھا کہ میں نے اس سوال کا جواب اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ ” آج سے میں اپنے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے، نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کرلیا

جبکہ پیغام کے آخر میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہ تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ آئندہ مجھے کبھی شوبز کے کسی کام کے لئے دعوت نہ دیں، بہت بہت شکریہ۔ ثناء خان

اس اعلان کے فوری بعد ثناء خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تمام شوبز کے وقتوں کے تصویروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں جن میں جے ہو، وجہ تم ہی ہو، ہلہ بول، ٹوائلٹ اور ایک پریم کتھا میں شامل ہے۔ جبکہ بگ باس سیزن 6 سے ثناء خان کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *