روش ڈائیگناسٹکس پاکستان نے چغتائی لیب کے اشتراک سے لاہور میں چغتائی لیب کی پائن ایونیو برانچ میں روش ٹوٹل لیبارٹری آٹومیشن سسٹم کو سسمیکس ہیماٹولوجی سسٹم کے ساتھ مربوط کرکے فعال کر دیا ہے۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط باہمی اشتراک کے نتیجے میں ہونے والی یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو غیر متعدی امراض کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے ساتھ ساتھ متعدی بیماریوں کے مسلسل چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جس کے باعث ایسی تشخیصی معلومات کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے جو مریض کے علاج کے مختلف مراحل میں طبی ماہرین کی معاونت کر سکیں۔ خطرات کی نشاندہی اور مرض کی تشخیص سے لے کر علاج اور مریض کی حالت کی مسلسل نگرانی تک، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مریض کے علاج کے پورے سفر میں لیبارٹریز، طبی ماہرین، ٹیکنالوجی اور طبی معلومات کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے۔
روش ڈائیگناسٹکس پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر خرم خالد الیاسنے کہا’’پاکستان کو محض زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تشخیصی نتائج بہتر اور باخبر طبی فیصلوں اور بالآخر مریضوں کے بہتر علاج معالجے کے نتائج میں تبدیل ہوں۔ اصل موقع اس بات میں ہے کہ لیبارٹریز، ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور طبی معلومات کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے تاکہ طبی ماہرین کو درست وقت پر درست معلومات دستیاب ہوں اور وہ اپنے مریضوں کے لیے زیادہ بہتر اور باخبر فیصلے کر سکیں۔‘‘
یہ اشتراک لیبارٹری آٹومیشن سے کہیں آگے تک پھیلا ہوا ہے۔ مرکزی اور اسٹیٹ (STAT) لیبارٹریز کے درمیان رابطے کے ذریعے تشخیصی معلومات کو پورے نیٹ ورک میں زیادہ مؤثر انداز میں منتقل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ ڈیجیٹل ہیلتھ اور طبی فیصلہ سازی میں معاون نظام تشخیصی نتائج اور مریض سے متعلقہ اہم معلومات کو یکجا کرکے طبی ماہرین کو مزید مفید معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ مربوط طریقہ کار امراضِ قلب و میٹابولزم، متعدی بیماریوں، کینسر اور اعصابی امراض سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی اہمیت اختیار کر رہا ہے، جہاں مریض کے علاج کے مختلف مراحل میں تشخیصی معلومات اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پائن ایونیو برانچ میں اس نظام کا نفاذ جدید تشخیصی انفراسٹرکچر کے قیام میں مقامی مہارت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ مقامی ٹیموں نے تنصیب، انضمام، توثیق اور تربیت کے مختلف مراحل کی قیادت کرتے ہوئے تقریباً 20 روز میں لیبارٹری کو تنصیب کے مرحلے سے باقاعدہ ٹیسٹنگ کے لیے فعال کر دیا۔
خرم خالد الیاس نے کہا ’’20 روز کا عرصہ محض کام کی رفتار کا پیمانہ نہیں بلکہ یہ صلاحیت اور مہارت کا مظہر ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اسی وقت حقیقی افادیت پیدا کرتی ہے جب اسے نافذ کرنے، مربوط بنانے اور صحت کی سہولیات کی عملی ضروریات کے مطابق مؤثر انداز میں چلانے کے لیے ماہر افراد موجود ہوں۔‘‘
چغتائی لیب کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عمر چغتائینے کہا ’’جنوبی لاہور میں ہماری پائن ایونیو لیبارٹری میں ٹوٹل لیبارٹری آٹومیشن سسٹم کا افتتاح اعلیٰ معیار کی تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ روش ڈائیگناسٹکس کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری نے چغتائی لیب میں لیبارٹری ٹیکنالوجی کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم مل کر ایسی جدت میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں جو پاکستان بھر میں تشخیصی خدمات کی درستگی، کارکردگی اور مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنائے۔‘‘
ایس اعجاز الدین اینڈ کمپنی کے ڈائریکٹر رضوان فیروز نے کہا ’’ٹوٹل لیبارٹری آٹومیشن ٹیکنالوجی اور مہارت کو یکجا کرکے لیبارٹری کی کارکردگی اور معیار کو مضبوط بناتا ہے۔ ہمیں اس اہم سنگِ میل میں سسمیکس ہیماٹولوجی کے حوالے سے اپنی مہارت فراہم کرنے پر خوشی ہے، جس کے ذریعے مریضوں کے لیے بہتر تشخیصی خدمات کی فراہمی میں معاونت کی جا رہی ہے۔‘‘
مریضوں کے لیے اس جدید نظام کا بیشتر حصہ بظاہر نظر نہیں آئے گا۔ تاہم، اہم بات یہ ہے کہ یہ نظام کیا سہولت فراہم کر سکتا ہے: نمونے کی وصولی سے لے کر نتائج اور طبی فیصلوں تک ایک زیادہ مربوط نظام، جس میں لیبارٹریز، طبی ماہرین، ٹیکنالوجی اور تشخیصی معلومات مریض کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی تعاون سے کام کریں۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اشتراک کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، روش ڈائیگناسٹکس پاکستان اور چغتائی لیب ایسے نظام کو فروغ دے رہے ہیں جس میں تشخیصی خدمات کی افادیت صرف کسی ایک ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنے تک محدود نہ رہے بلکہ اس معلومات کو مریض کے علاج کے اگلے مرحلے میں بہتر اور مؤثر فیصلے کرنے کے لیے بھی کارآمد بنایا جا سکے۔

0 Comments