اگر کسی خاتوں کو طلاق ہو جائے تو یہ اس خاتوں کے لئے بہت بدنامی مانی جاتی ہے اس عورت کو غلط سمجھا جاتا ہے

دو لوگوں کے درمیان قائم ازدواجی رشتے میں علیحدگی پر پہلے جہاں افسوس منایا جاتا تھا وہیں اب چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس رشتے سے نجات ملنے پر باقاعدہ جشن کا انتظام کرتے ہیں۔
Girl Dancing At Her Divorce
ان دنوں سوشل میڈیا پر طلاق کی خوشی میں ڈانس کرکے جشن مناتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون کو طلاق کی خوشی میں پرپل لہنگا چولی پہنے مختلف بالی وڈ گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خاتون کی ویڈیو میں بیگ گراؤنڈ تھیم پ غباروں سے ’ڈائیورس مبارک‘ لکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں خاتون کو متعدد بھارتی گانوں پر خوشی سے ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
طلاق کے بعد جشن منانے پر خاتون کے دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب شور شرابہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرتی خاتون کی ویڈیو امریکا کی ہے جو کہ امریکا میں اسٹور چلاتی ہیں، تاہم یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی۔
:مذید پڑھئے
طلاق بدترین شادی سے بہتر ہے۔فریال محمود
مزکور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور اس ویڈیو پر لوگ کافی تنقید کر رہے ہیں
اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بڑے نصیب والا شخص تھا جس نے اس سے جان چھڑالی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ اس رویے کی ہی مستحق تھی۔
0 Comments