اے سی کے استعمال کے ساتھ بجلی کے بل میں کیسے کمی لا سکتے ہیں؟


0

موسم گرما اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں اے سی کا استعمال ہر خاندان کی ضرورت بن کر رہ گیا ہے

موجودہ حالات میں ایئر کنڈیشنگ ایک لگژری آئٹم کے بجائے ضرورت بن چکا ہے، اے سی استعمال کرنا تو آسان ہے مگر جب مہینے کے بعد بجلی کا بل ہاتھ میں آتا ہے ہو ہاتھوں کے طوطے اڑ جاتے ہیں۔

How To Use Ac And Save Electricity

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اے سی کے استعمال سے بل میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

How To Use Ac And Save Electricity

اے سی چلائے مگر ان باتوں پر عمل کرکے بجلی کے زیادہ بلوں سے باآسانی بچ سکتے ہیں۔

کمرے اور کھڑکیاں مکمل طور پر بند کرنا

اے سی والے کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں درست طریقے سے بند کرنا ضروری ہے تاکہ ٹھنڈی ہوا باہر نکل کر ضائع نہ ہو۔

 خاص طور پر جب اے سی چل رہا ہو تو دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند ہونے چاہیے، دروازوں کے نیچے یا کھڑکیوں کے پینل کے نیچے کوئی خلا نہ ہو۔

ایسا کرنے سے کمرا جلد ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور یہ ٹھنڈک دیر تک برقرار رہتی ہے، اس کے مقابلے میں دروازے یا کھڑکیوں کے خلا سے ٹھنڈی ہوا کے اخراج سے اے سی کو زیادہ دیر تک کام کرنا پڑتا ہے جس سے بجلی کا بل بڑھتا ہے۔

اے سی چلاتے وقت  برقی آلات بند کر دیں

صارفین اے سی چلاتے وقت بجلی سے چلنے والی دیگر اشیاء بند کردیں باالخصوص فریج، موٹر، واشنگ مشین وغیرہ وغیرہ، اس طریقے سے بجلی کے بل میں حیران کن کمی واقع ہوگی۔

پیک آورزمیں استعمال سے گریز

پاکستان میں بجلی کی قیمت دن کے مختلف اوقات کے مطابق بدلتی رہتی ہے اور عموماً شام کا وقت یونٹ کا ریٹ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

مذید پڑھیئے

گرمی کے موسم مٰیں ائیر کنڈشنر ک بغیر کیسے گزارا؟

چوبیس گھنٹوں میں کچھ گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جن میں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے جسے پیک آورز کہا جاتا ہے، جو شام 7 سے لیکر رات 10 بجے تک ہوتے ہیں اس دوران اے سی چلانے کا مطلب بجلی کے بل پر اضافی بوجھ ڈالنا ہے، لہذا پیک آورز سے قبل یا اس کے بعداے سی چلائیں۔

دھوپ سے بچاؤ

جس وقت اے سی چلائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کمرے میں دھوپ کا گزر نہ ہو، اس سے کمرہ زیادہ دیر تک ٹھنڈا رہے

پنکھے کا استعمال

اپنے اے سی کے ساتھ چھت کے پنکھے بھی چلائیں، یہ ٹھنڈک کا اثر پیدا کرتے ہیں، اس عمل سے آپ تھرمو اسٹیٹ کی سیٹنگ چند ڈگری بڑھا سکتے ہیں۔چھت کے پنکھے اے سی کی ٹھنڈک کو سب جگہ پہچاتے ہیں۔

مرمت اور دیکھ بھال

گرمیاں شروع ہونے سے قبل کسی ماہر کاریگر سے اے سی کی مرمت اور سروس کروائیں، فلٹرز کو باقاعدگی سے صاف یا تبدیل کریں تاکہ اس کی کارکردگی مزید بہتر ہو۔

 اے سی وینٹس اور ڈک میں جمع ہونے والی مٹی سے اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور مشین کو کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اے سی فلٹرز کی صفائی کو معمول بنانے سے توانائی کی 5 سے 15 فیصد بچت ممکن ہے جبکہ اے سی کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔

پردوں کا استعمال

پردے بھی اے سی کے بل میں کمی لانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی پردوں سے کمرے کو تاریک کرنے سے اے سی کے استعمال میں نمایاں کمی آتی ہے کیونکہ پردے کمرے کو سورج کی حرارت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

گرمی کی شدت کم ہونے پر اے سی کو کمرا ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، جس سے بجلی کی بچت ہوتی ہے۔

درجہ حرارت کنٹرول میں رکھنا

یو ایس انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی اور امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دن کے اوقات میں گھروں کے اندر اے سی کا درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رکھنا بہترین ہوتا ہے۔

اسی طرح رات کو سوتے وقت اے سی کو 28 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلانا بہترین ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق اے سی کو روزانہ 8 گھنٹے تک باہر کے درجہ حرارت سے 7 سے 10 ڈگری کم پر چلانے سے سالانہ بنیادوں پر بجلی کے بل میں 10 فیصد تک کمی آتی ہے۔


مستقل چلانے سے گریز

شاگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو ایک یا 2 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں۔

عموماً اس وقت تک اے سی کی ٹھنڈک بند کمرے میں برقرار رہتی ہے اور اس طریقے سے بجلی بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *