مریم نور نے اپارٹمنٹ شئیر کرنے کا خوفناک تجربہ بتایا۔


0

پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ مریم نور نے اپارٹمنٹ شیئر کرنے کا خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔

Maryam Noor Room Sharing Experience

حال ہی میں مریم نور نے ندا یاسر کے شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں ایک اپارٹمنٹ شئیر کرنے کا تجربہ شئیر کیا

مریم نے بتایا کہ جب وہ کام کے لیے لاہور سےکراچی آئیں تو انہوں نے ایک لڑکی کے ساتھ مشترکہ طور پر اپارٹمنٹ شئیر کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ لاہور سے شہر منتقل ہوئے ہیں وہ ایک خوبصورت اور صاف ستھری جگہ پر رہنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ہر کوئی مہنگی رہائش کا متحمل نہیں ہو سکتا.

Maryam Noor Appartment Sharing Experience

انہوں نے کہا کہ کراچی منتقل ہونے کے بعد میری ملاقات ایک انتہائی صاف ستھری اور سادہ نظر آنے والی لڑکی سے ہوئی جس نے مجھے شیئرنگ پر اپارٹمنٹ لینے کی پیشکش کی، جب کہ میرے اہل خانہ نے مجھے سمجھایا کہ مجھے ایک سستا اپارٹمنٹ ملنا چاہیے۔ اسے کرائے پر لیں لیکن اسے شیئر کرنے پر نہ لیں، لیکن میں نے اپنے والدین سے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، لڑکی اچھی ہے، کچھ نہیں ہوگا. شروع شروع میں سب ٹھیک رہا لیکن بعد میں اس لڑکی نے عجیب و غریب رویہ اختیار کرنا شروع کردیا اور خود کو ایک امیر زادی ظاہر کرنے لگی۔

مریم نور کے مطابق انہوں نے جس خاتون کے ساتھ کرائے کے فلیٹ پر رہنا شروع کیا، وہ کسی گاؤں سے آئی ہوئی تھی لیکن چند ہی ماہ میں ان کے پر نکل آئے اور ان کے کسی مرد سے تعلقات استوار ہوگئے اور وہ کسی کی بے بی بن گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس لڑکی کے ساتھ تعلقات استوار ہونے کے بعد اس خاتون کا رویہ تبدیل ہوگیا، وہ اداکارہ کے ساتھ ایسا رویہ رکھتیں جیسے وہ ان کی نوکرانی ہوں۔ مجھے  اس کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے یہ محسوس ہونے لگا کہ میں ایک نوکرانی ہوں جو کہ شیئرنگ پر نہیں بلکہ اس کے پیسوں پر اس گھر میں رہ رہی ہوں  لہٰذا کچھ ہی مہینوں  میں، میں نے اس لڑکی سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا اس کے بعد جب ایک روز میں لاہور گئی تو اس کی کال آئی کہ میں نے اپنے لیے گھر خرید لیا  لہٰذا اب میں اسے اپارٹمنٹ کا ڈپوزٹ واپس کردوں  ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کو بتایا کہ ان کے پاس اس وقت اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ انہیں دے دیں، معاہدے کے مطابق وہ دو ماہ میں انہیں رقم دے دیں گی۔جس پر میں نے اس لڑکی کو  دو مہینے کا کنٹریکٹ یاد دلایا اور کہا کہ یہ پیسے دو مہینے بعد ہی دوں گی۔

کچھ دنوں بعد وہ بغیر اطلاع کے اپارٹمنٹ چھوڑ کر چلی گئی جس سے مریم کو شدید مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مریم نور نے دعویٰ کیا کہ بعد  جب میں کراچی آئی تو وہ لڑکی میری چیزیں چوری کرکے لے گئی،  خاتون نے فلیٹ چھوڑتے وقت وہاں گندگی بکھیر دی، مرے ہوئے جھینگے چھوڑ گئیں، برتنوں میں خراب و بدبودار کھانا چھوڑ گئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خاتون جاتے جاتے فلیٹ میں اس طرح گندگی پھیلا کر گئیں کہ وہاں بدبو ہوگئی۔

مریم کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی بھول تھی۔ آئندہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ اپارٹمنٹ شئیر نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے تمام نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ کبھی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہ رہیں جسے وہ پہلے سے نہیں جانتے ہوں

مریم نور نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ شیئرنگ پر اپارٹمنٹ نہیں لیا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *