قربانی کے گوشت سے مہک دور کرنا
قربانی کے گوشت میں سے ایک خا ص قسم کی مہک آتی ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد اسے نہیں کھاتے جب کہ کچھ لوگ اس بو کے باعث متلی اور قے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔
البتہ قربانی کے گوشت میں سے آنے والی بو کو آ سا نی کے ساتھ ختم کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے ہم آپ کو دو کر طر یقے بتا تے ہیں:
طریقہ نمبر1
قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے ہوئے لہسن اور سرکہ لیں۔ لہسن کو کوٹ کر سرکے کے ساتھ ملائیں اور پیسٹ بنالیں۔
اب یہ پیسٹ اِس طرح گوشت پر لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔
پیسٹ لگانے کے بعد گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، بو کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔
طریقہ نمبر 2
روٹی پکانے والا آٹے کا خشکا (آٹے کی بھوسی) لیں اور اس کی موٹی تہہ پورے گوشت پر لگادیں۔ تہہ لگانے کے بعد گیلا ہاتھ اس گوشت پر پھیریں تاکہ خشکا گوشت پر ٹھہر جائے، آٹا لگے اس گوشت کو 2گھنٹے کیلئے رکھیں۔بعد میں اسے دھو لیں اور استعمال کریں۔
:قربانی کے گوشت کا ذخیرہ
ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت زیادہ دن تک استعمال نہیں کرنا چاہیئے ۔ گوشت زیادہ دن تک ذخیرہ کرنے سے اس میں موجود تمام غذائیت کم ہونے لگتی ہے۔ گوشت زیادہ دن تک فریزر میں رکھے رہنے سے آپ کو پیٹ کی کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو کئی مہلک بیماریوں میں مبتلا کرسکتاہے۔
:عید قربان پر گوشت کا استعمال
عید قربان کے موقع پر تقریباً ہر گھر میں ہی روزانہ مزے مزے کے گوشت کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں جن کی خوشبو اور لذت کے سامنے ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔
گوشت ایک ایسی غذاء ہے جو انسانی صحت کے حوالے سے کئی طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم اس کی وافر مقدار صحت کے مسائل بھی پیدا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فریزر میں رکھا ہوا گوشت کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟
گوشت میں آئرن، پروٹین، وٹامن بی 12،زنک اور اومیگا تھری جیسے اجزا ہوتے ہیں جو انسانی صحت و تندرستی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تاہم بعض ماہرین اور طبی تحقیقات کے مطابق گوشت میں مذکورہ اجزا کا وافر مقدار میں ہونا اس وقت خطرناک بن جاتا ہے جب کوئی گوشت کو حد سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔
Eid Qurban Or Ghosht
قربانی کے گوشت کا جائزہ لیا جائے تو قربانی کا گوشت زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک چلتا ہے اور قربانی کرنے والے افراد یومیہ 500 سے 700 گرام گوشت کھاتے ہیں اور ایک مہینے کے بعد ان کی خوراک میں گوشت کی واضح کمی ہوجاتی ہے۔
قربانی کا گوشت کتنا اورکب تک کھانا چاہیے ن کئی افراد کے ہاں قربانی کا گوشت ایک ماہ سے بھی کم عرصے تک چلتا ہے اور وہ یومیہ 400 سے 600 گرام تک گوشت کھاتےہیں اور قربانی کا گوشت ختم ہونے کے بعد ان کی خوراک میں بھی گوشت کی نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہےکہ قربانی کا گوشت کھانے والے افراد اگرچہ کچھ دنوں تک حد سے زیادہ گوشت کھاتے ہیں لیکن پھر سال بھر وہ گوشت سے دور ہی رہتے ہیں، اس لیے انہیں صحت کے زیادہ مسائل نہیں ہوتے، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح طبی تحقیق موجود نہیں ہے۔
اکثر عیدالاضحیٰ کے فورا بعد لوگوں میں قبض سمیت پیٹ کے امراض بھی بڑھ جاتے ہیں جس کی ایک وجہ گوشت کے استعمال میں زیادتی ہو سکتی ہے۔
قربانی کے گوشت پکانے کا طریقہ
ماہر خوراک پہلے ہی قربانی کے گوشت. کے حوالے تلقین کرتے آئے ہیں کہ گوشت کو پکانے سے پہلے اچھی طرح سے دھوئیں اور صاف کریں ، اس کے بعد گوشت کو پکائیں اور کھانے سے قبل یہ لازمی تسلی کرلی جائے کہ گوشت اچھی طرح پک چکا ہے یا نہیں۔ جبکہ کوشش کی جائے کے گوشت کے ساتھ سبزیوں کا بھی استعمال کریں یعنی سبزیوں کو گوشت کے ساتھ ملا کر پکائیں۔
0 Comments