
کہتے ہیں کہ آنکھیں روح کی عکاس ہوتی ہیں، کسی کی بھی پہلی نظر آپ کی آنکھوں کا ہی جائزہ لیتی ہے۔ ایسے میں اگر آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ حلقے ہوں تو وہ ہماری ساری خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی اور چڑچڑے پن، ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں۔
لہذا آپ ذیل میں بتائے کیے گئے چند مفید مشوروں پر عمل کرکے اپنی آنکھوں کی تھکاوٹ اور حلقوں کیلئے ناقابلِ یقین حل دریافت کرسکتے ہیں اور ان کو سیاہ گہرے حلقوں سے نجات دلا کر خوبصورت بناسکتے ہیں۔
:آنکھوں کی تھکن کیلئے حل
اسٹیل کا چمچ

ہر گھر میں اسٹیل کا چمچ موجود ہوتا ہے، یہ بات جان کر آپکو حیرت ہوکہ یہ آنکھوں کی تھکاوٹ کے ساتھ سیاہ حلقے دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ بس آپکو اتنا کرنا ہے کہ رات میں اسے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، صبح اٹھنے کے بعد فریج سے چمچ نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے اس سے مساج کریں، اس عمل کو تین بار دہرائیں، آنکھیں پُرسکون جبکہ حلقے دنوں میں غائب ہوجائیں گے۔
کھیرا

کھیرے کے سلائس کرکے فریج یا فریزر میں رکھ دیں اور پھر انکو آنکھوں پر اچھی طرح جما کر رکھ لیں۔ کھیرے سے آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی اور اس سے نکلنے والا رس آنکھوں کی جلد کو سکون فراہم کرے گا۔ ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کرنے سے بہت جلد سیاہ حلقے نہ صرف صاف ہونا شروع ہو جائیں گے۔
آلو

آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔
ٹماٹر

سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا دونوں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے رس کی ملائیں اور آنکھوں پر روئی کی مدد سے لگا لیں، 10 منٹ تک لگے رہنے دیں بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں۔
گرین ٹی

گرین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے
عرقِ گلاب

عرق گلاب جلد اور انکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں اہم ہے، روئی کے ٹکڑوں کو کچھ دیر کیلئے عرقِ گلاب میں بھگودیں پھر ان کو انکھوں پر رکھ کر 15 سے 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں،اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے دن میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں۔
روغنِ بادام

بادام کا تیل استعمال کرنے سے آنکھوں کے گرد سیاح حلقے اور آئی بیگز کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے بادام کے تیل سے آنکھوں کے نیچے ہلکا ہلکا مساج کریں اور سو جائیں، یہ آنکھوں کے گرد سیاہی دور کرتا ہے، ملائمت اور نرمی لاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمارے آنکھوں کے رنگوں میں چھپے ہیں، ہماری شخصیت کے اہم راز
اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے سب سے سستا اور اہم ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں اور اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور بنائیں، اس سے آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
0 Comments