ایک اور بھارتی اداکار نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی


0

بھارتی فلم انڈسٹری جو ابھی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کی خبر کے صدمے سے باہر ہی نہیں نکلی تھی کہ اس ہی سلسلے کی ایک اور افسوناک خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی اداکار اور سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے بھی خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مشہور ومعروف فلم ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور اداکار اکشے کمار کے ساتھ “کساری” میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے سندیپ نہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکار کچھ عرصے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

Image Source: Twitter

اس حوالے بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔ جب پولیس ان کے گھر گئی تو ان کی لاش لٹکی ہوئی تھی، جس پر پولیس نے ان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ، جہاں اسپتال ذرائع نے اداکار کی موت کی تصدیق کی۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے جہاں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے وہیں ابتدائی طور اسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ ہی دیر میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ خودکشی سے قبل اداکار سندیپ نہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جسے ان کا سوسائیڈ نوٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Image Source: Google

سندیپ نہر کی جانب سے جاری شدہ پیغام میں انہوں نے اپنی خودکشی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ اور گھریلوں زندگی کو لیکر ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے زندگی میں مشکل اور بدترین وقت دیکھا ہے، لیکن خود کو کبھی اتنا ٹوٹتا ہوا نہیں دیکھا تھا جیسا کہ اب دیکھ رہا ہوں، میں شاید بہت پہلے ہی خودسوزی کرچکا ہوتا لیکن میں نے یہ سوچ کر خود کو کچھ وقت دیا کہ شاید معاملات ایک بار پھر سے ٹھیک ہوجائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، میں روز ایک ہی طرح کے جھگڑوں کے ایسے چکر میں پھنس چکا ہوں، جس سے نکلنے کی لئے اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

اپنی آخری فیس بک پوسٹ میں سندیپ نہر نے کہا کہ وہ بیوی کنچن شرما اور ان کی والدہ کے نامناسب روئے کے باعث خودکشی کررہے ہیں، ان کے مطابق انہوں نے انہیں سمجھنے کی کوشش نہیں کی، ان کی بیوی اور ان کی شخصیت میں بہت فرق تھا، وہ ایک تیز مزاج عورت ہے لہذا وہ اب اپنی زندگی کو ختم کر رہے ہیں۔ شاید مرنے کے بعد انہیں سکون مل جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خودکشی کے بعد ان کی اہلیہ کو کچھ نہ کہا جائے، ہاں بس ان کے ذہین کا علاج ضرور کروا دیا جائے۔

واضح رہے بھارتی فلم انڈسٹری میں پچھلے کچھ عرصے میں کئی نوجوان فنکاروں کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنا پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کی ہے، جن میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت، کوشل پنجابی، جیا خان، دیوتا بھارتی، سیجل شرما اور نفیسہ جوزف کے نام واضح ہیں۔

یاد رہے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ کی 14 تاریخ کو اپنے ممبئی میں واقع فلیٹ میں خودکشی کرلی تھی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی موت کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات کی جارہی ہیں کیونکہ ان کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وہ کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھے اور اس کا علاج بھی کروا رہے تھے جبکہ دوسری جانب سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریاء چکرورتی نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے سی بی بی آئی تحقیقات کی درخواست بھی کررکھی ہے۔ اس واقعے نے گویا پوری بولی ووڈ انڈسٹری میں سکتے میں ڈال دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *