مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔


0

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔

        یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا

famous deaths helicopter

ایرانی صدر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں ایرانی وزیر خارجہ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان اور مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی حکام نے آج (20مئی) صبح ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی صدر کا  ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا کسی سربراہ مملکت، سربراہ حکومت یا کسی اہم سرکاری شخصیت کی فضائی حادثے میں ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ تاریخ میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد سے آج تک فضائی حادثوں کی ایک طویل تاریخ ہے جس میں سربراہانِ مملکت، اہم شخصیات سمیت سیکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پہلا مہلک فضائی حادثہ 17ستمبر 1908 کو پیش آیا تھاجس میں رائٹ برادرز کا ایک موڈیفائیڈ طیارہ فورٹ مائر آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں پائلٹ اورول رائٹ شدید زخمی جبکہ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ تھامس ای سیلفریج ہلاک ہوگئے تھے۔

famous deaths helicopter

اسی طرح کے واقعات پر اگر ماضی میں دیکھیں تو سنہ 1940 سے اب تک پیش آنے والے فضائی حادثات و واقعات میں تقریباً 14 یا اس سے زائد صدور جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ذیل میں فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والی کچھ اہم شخصیات کا ذکر دیا جارہا ہے

پیراگوئے کے صدر

 جوز فلیکس ایسٹیگیریبیا دنیا کے کیس بھی ملک کے وہ پہلے صدر تھے جو 7 ستمبر 1940 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے۔

ریمون مگسیسے

 ریمون مگسیسے 17 مارچ 157 کو ایک طیارہ حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 عبدالسلام عارف

13 اپریل 1966 کو عراق کے شہر بغداد میں ہوئے ایک فضائی حادثے میں عراقی صدر عبدالسلام عارف موت کا شکار ہوئے۔

داگ ہمارشولد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل داگ ہمارشولد 18 ستمبر 1961 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے۔

داگ ہمارشولد ایک امن مشن پر کانگو میں تھے جہاں ان کا ڈگلس ڈی سی 6 طیارہ تباہ ہوا جس میں داگ ہمارشولد سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

بولیویا

27 اپریل 1969 کو بولیویا کے صدر رینے بیرنٹوس کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا، اس حادثے کے نتیجے میں وہ 49 برس کی عمر میں چل بسے۔

ایکواڈور

 24 مئی 1981 کو ایکواڈور کے 33 ویں صدر جیمی رولڈوس کا طیارہ حادثے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مذید پڑھئے

میں پوری رات سو نہیں سکا۔ موت کے منہ سے واپسی یاد کرتے ہوئے مزید خوف کا شکار ہو جاتا ہوں، بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسا طالبعلم

سنجے گاندھی

سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی  23 جون 1980 کو فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے۔

رشید کرامی

یکم جون 1987 کو لبنانی وزیر اعظم رشید کرامی پرواز کے دوران اپنے ہیلی کاپٹر میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے

محمد ضیاء الحق

پاکستان کے چھٹے صدر محمد ضیا الحق کا طیارہ 17 اگست 1988 کو بہاولپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں وہ 64 برس کی عمر انتقال کرگئے۔

برونڈی

برونڈیا کے صدر سائپرین اینٹاریامیرا کا طیارہ 6 اپریل 1994 کو کیگالی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

لیخ کاچینسکی

10 اپریل 2010 کوپولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی سمیت دیگر 95 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کا طیارہ روسی قصبے سولنسک کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

رونلڈ براؤن

3 اپریل 1996 کو رونلڈ براؤن سرکاری دورے پر کروشیا جارہے تھے کہ کروشیا میں لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا

جنرل بپن روات

بھارتی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل بپن راوت 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے۔ 


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *