سال 2020 میں ہونے والی دس بڑی آفات، جس کا گمان بھی نہ تھا


1

جیسے جیسے یہ سال آگے بڑ ھ رہا ہے ہر دن ایک نئی خبر سننے کو ملتی ہے۔ محسوس یہ ہوتا ہے کہ اس وقت دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں ہر جگہ ایک ہلچل سی مچی ہوئی ہے۔ کہیں جنگل آگ کی لپیٹ میں ہے، تو کہیں قیمتی انسانی جانیں ہوائی حادثات کی نذر ہو رہی ہیں، بات یہی ختم نہیں ہوجاتی کورونا وائرس جیسی وباء نے تو پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

2020 میں اب تک کیا کیا واقعات رونما ہوچکے ہیں نظر ڈالتے ہیں۔

امریکا میں نسل پرستی پر احتجاج

امر یکہ میں سفید فام پولیس افسر نے جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کو تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ اس واقعے سے قبل پولیس نے گر فتاری پر مزاحمت پر ایک سیام فام کو گولی مار دی تھی۔

نسل پر ستی کی بنیاد پر ان ہلاکتوں کے نتیجے میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس نے امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔

ان واقعات پر قابو پانے کیلئے 6 امریکی ریاستوں میں سخت کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

مظاہرین نےجارج فلائیڈ کی ہلاکت پر نسلی عدم مساوات کے خاتمے اور. ہلاکت میں ملوث چاروں اہلکاروں کو سزا دینے کامطالبہ کیاہے۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف شروع ہونے والے یہ مظاہرے اب “بلیک لائیو میٹر” تحریک میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس

دسمبر 2019 میں چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کو وبائی بیماری کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک 180 ممالک سے زیادہ ممالک اور خطوں میں COVID-19 کے 276،000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے نتیجے میں 11،400 سے زیادہ افراد کی اموات اور 90،000 شفایاب ہوئے۔ بیشتر ممالک میں لوک ڈاؤن کی صورتحال ہے،کاروباری زندگی کا پہیہ رک گیا ہے جسکی وجہ سے آنے والے وقتوں میں معشیت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ تاہم اس وائرس کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے ریسرچز کی جارہی ہیں لیکن تاحال کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آسکے چنانچہ اس وباء سے بچاؤ کے لئے صرف حفاظتی اقدامات کے زریعے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی قومی ائیر لائن کا حادثہ

22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی۔ جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے۔ اس حادثے میں صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ ر ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لاہور سے کراچی پہنچ کر لینڈنگ کے لیے طیارے کے پہیے کھولنا چاہے مگر ناکام رہا جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ لیکن ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کےانتظامات نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کرالیا، پھر لینڈنگ سے ایک سکینڈ قبل پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کا رابطہ ٹوٹ گیا اور جہاز
رہائشی علاقے پر گر گیا۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ

2019 میں جون کے آغاز میں آسٹریلیا کے جنوب
مشرق میں پھیلے جنگلات میں قدرتی طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ کی شدت سے ہر طرف دھواں کے کالے بادل چھا گئے۔ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں لگنے والی اس بے قابو آگ کو جنوری 2020 میں مکمل طور پر بجھایا گیا۔ اس آگ سے آسٹریلیا کی نصف سے زائد آبادی براہ راست متاثر ہوئی، ایک اندازے کے مطابق اس آگ کے دورانیے اور شدت کے لحاظ سے جنگلات اور جانوروں کو شدید نقصان پہنچا، 5،900 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئیں اور کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ابھی بھی اس خطے میں دھواں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے سبب انسانی جانوں کوخطرہ لاحق ہے۔

یوکرائن جیٹ لائنر کا حادثہ

سال کے آغاز میں بھی امریکہ اور ایران کے مابین دشمنیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسلامی انقلابی گارڈز کور کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے سے ہلاکت کے بعد ایران کی فوج نے یوکرائن کے جیٹ لائنر کو گولیوں سے مار گرایا جس میں سوار 176 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران نے سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے عراق میں امریکی فوجیوں کی بیس پر بیلسٹک میزائل کے حملے کے چند گھنٹے بعد ہی اس طیارے کو مار گرایا تھا۔ ایرانی صدر نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب

یکم جنوری کو علی الصبح انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور آس پاس کے قصبوں میں سیلاب کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 400،000 کے قریب افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ شہر کے کم از کم 182 علا قے زیر آب آگئے ، جس نے ہزاروں گھروں اور عمارتوں کو ڈبو دیا، جس میں صدارتی محل بھی شامل ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات

بھارت میں شہریت ایکٹ میں (تر میم ) کے خلاف 23 فروری کو دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوئے۔ان ہنگاموں میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور. خونریزی، املاک کی تباہی کے نتیجے میں تقر یباً 53 افراد ہلاک ہوئے۔

تال آتش فشاں پھٹ پڑا

فلپائن کے شہر منیالامیں آتش فشاں نے اچانک گرم لاوا اُبل دیا ۔ بھڑ کتی ہو ئی آگ ، راکھ اور گرم بھاپ کی شدت سے فوری طور پر قر یبی دیہات خالی ہو گیا۔ شہر کے بڑے حصے میں آگ اور دھواں کے بادل چھاگئے اس لئےائیرپورٹ، اسکول اور آفس بند کر دیئےگئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوبی برائنٹ کی ہلاکت

Lakers at Wizards 12/2/15

اس صدی کے بہترین باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ 41 سال کی عمر میں اپنی 13 سالہ بیٹی اور سات دیگر افراد سمیت کیلیفور نیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت پر دنیا بھر میں ان کے شائقین نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

ترکی اور کیریبین میں زلزلے

مشرقی ترکی میں 24 جنوری کو زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41 افراد ہلاک اور 1،600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ 6.7 شدت کا زلزلہ تھا اور اسکے جھٹکے پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے بعد28 جنوری کو کیریبین میں ایک اور طاقتور 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مزید تباہ کار ی کیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ 1946 کے بعد کیریبین کا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔

ٹڈیوں کا حملہ

سیکڑوں اربوں ٹڈیوں نے مشرقی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے کچھ حصوں میں حملہ کر دیا، جس سے فصلوں اور غذائی اجناس کو شدید نقصان پہنچا۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن نے کہا کہ ٹڈیوں سے 25 ملین افراد کی فوڈ سیکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے۔

نائیجیریا کے شہر لاگوس میں گیس پلانٹ کا دھماکا

نائیجیریا کے تجارتی دارالحکومت لاگوس کے نواح میں گیس پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 50 عمارتیں تباہ ہوگئیں


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *