موزے ہمارے لباس کا ایک اہم حصہ ہے۔خاص طور پر سردی کے موسم کی ٹھنڈ میں ان کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ دن کے اوقات میں تو ہم سبھی موزے پہنتے ہیں۔لیکن سوتے وقت موزے پہننے کے بارے میں لوگوں کی رائے مختلف ہے۔ خصوصا موسم سرما کی سرد راتوں میں، بعض لوگ موزے کے بغیر سونے کو ترجیح دیتے ہیں اور زیادہ آرام پاتے ہیں۔جبکہ ایسے لوگوں کی بھی خاصی بڑی تعداد ہے جو موزے پہنے بغیر سو نہیں سکتے۔کیونکہ ان کے پاؤں گرم نہیں ہوتے موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں سے بچنے کیلئے زیادہ تر افراد اپنے پیروں کو گرم رکھنے کیلئے موزے پہن کر سوتے ہیں، مگر یہ عادت کچھ صحت کے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
Wearing Socks While Sleeping
سونے سے قبل موزے پہننے کی عادت جلد کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی، اکثر خواتین و مرد ایڑیوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل لگا کر پھر موزے پہن کر سوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر سونے سے قبل موزے کافی وقت پہلے سے پہنے ہوئے ہیں تو پھر انہیں اتارے بغیر سویا جا سکتا ہے۔پاؤں کی صحت خراب ہو سکتی ہے ۔پاؤں بھی انسانی جسم کا اہم حصہ ہوتے جنہیں سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور پاؤں کی صحت اور ان کی صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی۔
موزے پہن کر سونے کے فوائد اور ہمارے جسم کو دوران نیند سکون پہنچانے کے علاوہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں اگر ہم جرابیں پہنتے ہوئے مناسب احتیاط نہ کریں تو یہ عمل درج ذیل طریقوں سے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
خون کی گردش میں روکاٹ
موزے پہننے سے ہمارے پاوں گرم رہتے ہیں جس سے ہمارے دوران خون کو مناسب گردش کا موقع ملتا ہے خصوصا موسم سرما میں ۔ لیکن اگر آپ احتیاط سے کام نہ لیں تو اسکا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے کہ ٹائٹ موزے پہننے کی وجہ سے ہمارے پاؤں کی جانب آکسیجن ملے خون کی گردش مکمل طور پر منقطع ہو سکتی یا کم ہو سکتی ہے۔ جو بعد میں پاؤں کے سن ہونے، پاؤں کی سوجن، اور ویریکوس وینز کے نمودار ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
جراثیم کا خطرہ
موزے ذیادہ دیر تک پہننے سے پاؤں میں جراثیم اور جرثوموں کے پھلنے پھولنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ خصوصا جب زیادہ دیر تک موزے پہنے جائیں اور ان کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے ۔ جس سے پاؤں میں انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ پاؤں میں بدبو بھی پیدا ہوتی ہے۔ لہذا موزے بدلنا بہت ضروری ہے اور ایسی جرابیں پہننی چاہیے جس میں ہوا کا گزر ممکن ہو۔
:مذید پڑھیئں
پیروں سے بیماری کی شناخت کیسے کریں؟
روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی موزوں کی جوڑی کا استعمال جلد پر باآسانی انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے جبکہ رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل (کریم) لگا سکتے ہیں مگر اُن پر گندے موزے پہننا سنیگن جلد کا انفیکشن کر سکتا ہے۔
پاؤں کا درجہ حرارت
لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوتے ہوئے جرابیں پہننے کو ترجیح دیتی ہے تاکہ پاؤں گرم رہیں ۔ مگر اس کا ایک نقصان پاؤں کے درجہ حرارت کا حد سے زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں ہو سکتا ہے جو بعد میں پسینے کے غدود کا سبب زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں بن سکتے ہیں ۔ اس عمل سے پاؤں میں پھپھوندی (فنجائی) کی افزائش ہو سکتی ہے جس سے ہمارے پاؤں میں بدبو پیدا ہونے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔
جلد کے مسام
طبّی ماہرین کے مطابق پیروں کی صحّت اور ان کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ان کی جلد پر بھی مسام موجود ہوتے ہیں جنہیں تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر سردیوں میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے موزے پہن کر سونے کو معمول بنا لیا جائے تو یہ ان مساموں کے لیے نقصان دہ ہے۔ پیروں کی جلد کے یہ مسام بند ہو سکتے ہیں اور ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
بلڈ پریشر
طبّی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونا اور کئی گھنٹے تک سونے کے دوران اگر کسی شخص نے موزے پہن رکھے ہوں تو اس کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور یہ براہِ راست دل پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس لیے احتیاط ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سردیوں میں موزے پہن کر سونے کے عادی ہیں تو اس پر غور کرنا ضروری ہے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ موزے پہننے سے قبل اپنے پیروں کی صفائی کا خیال رکھیں اور ایسا کوئی موزہ استعمال کریں جو آپ کے پیروں کو ہوا لینے کی اجازت دے۔ اگر موزے تنگ ہوں تو انہیں پہننے سے گریز کریں، کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے پیروں کی جلد کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ نیند کے دوران دیگر مسائل بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
رات سونے سے ایک گھنٹہ قبل اپنے پاؤں پر گرم موزے پہن لیں جب پاؤں کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے تو موزے اتار کر پاؤں لحاف میں لپیٹ کر سو جائیں۔
0 Comments