دور قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی کڑی پتے کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اسے استعمال میں لانا نہایت ضرور ی ہے، سستے داموں آسانی سے دستیاب کڑی پتّے کے استعمال کے کوئی نقصانات نہیں بلکہ فوائد بے شمار ہیں۔
کڑی پتہ کی خوشبو اور ذائقہ پسند ہو تاہےاور ایشیائی کھانوں کا تقریبا لازمی جز ہے۔جیسے کہ بریانی، پلاؤ، ، دال وغیرہ۔ پر کڑی پتہ کھانوں میں ذائقہ دینے کے علاوہ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ کڑی پتہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی کینسراور اینٹی آکسیدینٹ خصوصیات کا حامل ہے
ایشائی ممالک میں ان پتوں کا استعمال دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنا ہو یا پھر کسی جلدِ یا بالوں کے مسائل کا علاج کرنا ہو، اس میں کڑی پتہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔کڑی پتوں کو اگر صبح کے وقت چبایا جائے تو یہ آپ کو بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کریں گے۔
Benefits Of Curry Leaves
کڑی پتہ نہ صرف کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے بلکہ اس کے علاوہ یہ انسان کی صحت بہتر بنانے میں بھی بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، وٹامنز ، میگنیشیم آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو کہ کئی طرح سے صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ذیابطیس میں مددگار
ذیابیطس ایک انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ بیماری ہے اور آجکل تو کافی لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ ذیابطیس ہونا جس قدر آسان ہے اسے کنٹرول کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔ اس حالات میں کڑی پتہ معاون و مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ 2 کی ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
:مذید پڑھیئں
تین سو بیماریوں کا علاج کس درخت میں موجود ہے؟
شوگر کے مریضوں کو اکثر کڑی پتہ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہاپئو گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
ہاضمے کے لئے مفید
ہمارے روزمرہ کی خوراک کی بدولت ہمارے جسم میں بہت سے زہریلے مادے جنم لیتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا معدہ اور گردے متاثر ہوتے ہیں۔ کڑی پتہ ان سب سے نجات کے لئے ایک اکسیر دوا کا کام کرتا ہے اور ہمارے نظام ہضم کو درست بنا کر ہمارے جسم کو زہریلے مادہ سے نجات دلاتا ہے۔ کڑی پتہ میں پائے جانے والے نامیاتی مرکبات پیٹ کی خرابی اور آنتوں کی سوزش سے نجات دلاتے ہیں اور کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
سانس کی تکلیف میں مفید
جدید تحقیق کے مطابق کڑی پتہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور سانس کی تکالیف میں ایک بہترین ریمیڈی کا کام کرتا ہے۔ کڑی پتہ کا تیل سانس کی تکلیف میں سینے پر ملنے سے سانس کی تکلیف کافی حد تک کم ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کڑی پتے سے بنی پولٹیس کو اگر سینے پر رات بھر لگا رہنے دیں تو اس کے بخارات کی اروما تھراپی سے بھی سانس کی تکلیف کم ہو سکتی ہےاور ہی بلغم کو نرم کر کے سانس کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے۔
تناؤ کم کرنے میں کمی
کڑی پتوں کو روزانہ خالی پیٹ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے قبض ، تیزابیت، اپھارہ سمیت پیٹ کے تمام مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔
آنکھوں کے لئے مفید
کڑی پتے کھانے سے رات کے اندھے پن یا آنکھوں سے متعلق کئی دیگر امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بینائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
معمولی سے نظر آنے والے ان پتوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ متعدد قسم کے انفیکشن کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
کڑی پتے چبانے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ایتھائل ایسیٹیٹ، ڈائی کلورو میتھین جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
جلدِ کو خوبصورت بنائے
کڑی پتے میں اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ جلد کو نقصان پہنچانے والے آزاد خلیوں سے بچاتا ہے، اس کے ساتھ یہ دانوں کو کم کرنے اور رنگت میں نکھار لانے میں بھی معاون ہوتا ہے۔
سوزش ختم کرنے میں مددگار
جدید تحقیق کے مطابق کڑی پتہ میں ایسے اینٹی انفلیمیٹری آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جنہیں پارٹنولائڈ کہا جاتا ہے ،جسے جوڑوں کے درد والی جگہ یا گلے کی سوزش والی جلد پر لگانے سے درد اور جلن میں آرام ملتا ہے۔
خون کی کمی کا علاج
اینیمیا یعنی خون کی کمی جسم میں آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی اور آئرن کو جسم میں جذب کرنے کی کمزور صلاحیت کے سبب جنم لیتی ہے۔
آئرن اور فولک ایسڈ سے بھرپور کڑی پتے کو آئرن سے لبریز خزانہ قرار دیا جاتا ہے، یہ خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج ہے جبکہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد اور مزید آئرن بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
بالوں کے لیے نہایت مفید
کڑی پتہ بالوں کو سفیدہو نے سے بچاتا ہے، بالوں پر شیمپو، کنڈیشنر اور اسٹریٹنر کے استعمال کے نتیجے میں آنے والے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور متاثرہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے ۔
بے جان بالوں میں جان ڈالتا، بال گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری سے بچاتا ہے اور بالوں کو گھنا بناتا ہے۔
دل کی صحت کے لئے مفید
کڑی پتہ دل کی بیماریوں سے بچانے اور دل کو صحت مند رکھنے کی خصوصیت کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں موجود دو خاص قسم کے مرکبات کیفک ایسڈ اور روٹن دل کی صحت کو بڑھانے میں مفید ہیں۔ روٹن کے لئے تو کہا جاتا ہے کہ وہ دل اور جسم میں موجود کیپلری والز کو مضبوط بناتا ہے جبکہ کیفک ایسڈ قلبی نظام سے خراب کولیسٹرول کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
0 Comments