عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ‘گلابو رانی’ نے عالمی اعزاز جیت لیا


0

ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہی مشہور ہوجانے والے نوجوان اداکار عثمان مختار نے ڈراموں میں اپنی کامیاب اداکاری کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ہدایت کاری کے شعبے میں بھی اپنی پہچان بنالی ہے اور ان کی ڈائریکشن میں بننے والی مختصر دورانیہ کی ہارر فلم ’گلابو رانی’ بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلمساز عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول 2022 میں ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ عثمان مختار نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے پرستاروں تک پہنچائی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا اداکار عثمان مختار کہا کہ ’الحمد اللہ، میں یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہوں کہ ’گلابو رانی‘ نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول میں بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے، مجھے اپنی مکمل ٹیم پر فخر ہے‘۔

مذکورہ پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز کی متعدد شخصیات نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے جن میں سارہ خان، علی کاظمی اور منظر صہبائی شامل تھے۔

واضح رہے کہ ‘گلابو رانی‘ کی کہانی ہاسٹل میں آسیبوں کے سائے سمیت وہاں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے علی مدار کے ہمراہ لکھی ہے۔ اس فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اگرچہ کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس بلکہ ہارر بھی دیکھنے کو ملے گا۔ ٹریلر سے واضح طور پر عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات کو دکھایا گیا ہے جو یقینی طور پر طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار عثمان مختار کا شادی کے بعد اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام

فلم کی کاسٹ میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی تقریبا تمام مرکزی کاسٹ نئے اداکاروں پر مبنی ہے جب کہ اس کی شوٹنگ بھی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

اس سے قبل عثمان مختار نے مختصر فلم ‘بینچ’ کے ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا جس میں وہ ماڈل و اداکارہ ربیعہ چوہدری کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔اس فلم نے ساؤتھ شور فلم فیسٹیول نیویارک میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔

خیال رہے کہ عثمان مختار کے حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بھی اداکارہ ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتی ہے اُس کی شادی ہوجاتی ہے۔لہٰذا متعدد اداکاراؤں کی شادیاں کروانے کے بعد عثمان مختار نے 2021 میں اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے شادی کی۔انہوں نے اپنی مہندی کے فنکشن میں ڈانس فلور پر مختلف گانوں پر پرفارمنس نے سبھی کو چونکا دیا تھا اور ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *