دبئی: 6 سالہ بچی نے تجوید اور تلاوت کے ساتھ قرآن پاک حفظ کرلیا


0

متحدہ عرب امارات کی چھ سالہ بچی میسم یحییٰ محمد نے تجوید اور تلاوت کے ساتھ قرآن پاک مکمل طور پر حفظ کرلیا اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی ملک کی سب سے کم عمر شخصیت بن گئی ہیں۔

گلف ٹوڈے سے انٹرویو میں میسم کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی نے تین سال کی عمر میں اس وقت قرآن مجید حفظ کرنا شروع کردیا تھا جب وہ میرے ساتھ شارجہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مساجد میں قرآن و سنت کے لیے منعقد کردہ سیشن میں جاتی تھی۔ والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے تین سال کی عمر میں قرآن پاک کے دو اسباق مکمل حفظ کیے اور شیخ زید قرآن پاک کے مقابلے میں ساتواں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اس مقابلے میں شرکت کر نیوالی سب سے کم عمر امیدوار تھیں۔ والدہ کے مطابق اس وقت میسم کا نرسری میں ایڈمیشن بھی نہیں ہوا تھا۔

Image Source: Gulf News

اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی بیٹی کی صلاحیتوں کا پتہ اس وقت چلا جب اس نے بات کرنا اور سیکھنا شروع کی ، وہ ہمیشہ قرآن کی آیات کو دہراتی رہتی تھیں، جو وہ ریڈیو اسٹیشنوں اور ٹیلی ویژن چینلوں پر سنتی تھی۔ اس کے بعد، میں نے اسے گھر میں چھوٹی سورتیں سکھانا شروع کیں اور بعد میں میں اسے خرفقان کی ایک مسجد میں لے گئی جہاں اس نے صحیح تلاوت کے اصول سیکھے اور قرآن پاک حفظ کرنا جاری رکھا۔

Image Source: IQNA

والدہ نے بتایا کہ شارجہ میں بھی قرآن ریڈیو نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سال بھر مختلف قرآنی مقابلے ہوتے رہتے ہیں جن کا اہتمام دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو ایک مذہبی ادارہ ہے اور قرآنی مقابلوں، تقریبات اور پروگراموں کے ذریعے حفظ قرآن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے کرتا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ قرآن پاک اور اس کے علوم کی خدمت میں اسلامی دنیا میں اہم ترین سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: آٹزم کا شکار بچے نے خوبصورت اذان دیکر سامعین پر سحر طاری کردی

اس سے قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایک چھ سالہ بچی نے کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے دوران قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔ حنین نامی بچی مکنون سوسائٹی نامی تحفیظ و تدریس قرآن کے ادارے سے منسلک تھی لیکن لاک ڈاون کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوئیں تو بچی نے گھر میں رہ کر زیادہ تیزی سے قرآن پاک کو حفظ کرنا شروع کردیا۔ والدہ کے مطابق دو برس کی عمر سے ہی ان کی بیٹی نے قرآن مجید کی چھوٹی سورتوں کو حفظ کرنا شروع کردیا تھا اور جب وہ تین سال کی ہوئی تو مکمل طور پر راغب قرآن ہوئی اور اسی عمر میں آدھا سپارہ حفظ کرلیا تھا۔ اس بچی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر ہوئی تھی اور صارفین نے اسے کافی سراہا تھا۔

اسلام اور قرآن سے محبت میں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں پاکستان کے نامور ایوارڈ یافتہ مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم تیار کیا جس کا ایک حصہ ایکسپو دبئی میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ پاکستانی فنکار شاہد رسام نے 1400 سال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں پہلی بار ایلومینیم اور سونے سے لکھا ہوا قرآن پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا کیونکہ اس سے پہلے قرآن پاک کو روایتی طور پر کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *