ترکی نے فرانسیسی میگزین کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا


1

متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مشکلات میں اضافہ بڑھنے لگا، ترکی کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کے نازیبا خاکے بنانے پر فرانس کے متنازعہ میگزین کے خلاف قانونی اور سفارتی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ اس دوران ترکی کی انتظامیہ نے بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو کی اس حرکت کو “انتہائی ناگوار حرکت ” قرار دیتے ہوئے اسے ثقافتی نسل پرستی اور نفرت سے تشبیہہ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے چند روز قبل آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے گستاخانہ خاکے شائع کئے، جس پر پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، یہی نہیں فرانس کے صدر امالن میکرون کی جانب سے اسلام مخالف نازیبا کلمات ادا کئے جس پر امت میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا، اس سلسلے میں درعمل کے طور پر مسلمان ممالک مختلف انداز میں ناصرف فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا بلکہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

mohamed morsi death
Image Source: New York Post

ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے مسلم سربراہان مملکت کی جانب سے بھی اس معاملے ردعمل دیئے گئے جن میں سب فرانسیسی صدر کے بیان پر تنقید کی، جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

ابھی مسلم دنیا میں مسلمانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہی ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے نازیبا خاکے جاری کردیئے جس نے حالات میں جلتی میں تیل کا کام کر دیا، کیونکہ ترکی کے صدر کی اس وقت مسلم دنیا کافی عزت ہے، مسلمان ان سے محبت کرتے ہیں، لہذا ترکی سمیت بیشتر ممالک نے اسے انتہائی غیراخلاقی حرکت قرار دیا۔

بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کارٹون جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب طیب اردگان ایک کرسی پر ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ان کے ہاتھ میں بوتل کا ایک کین ہے، جبکہ وہاں ایک حجاب پہنے خاتون کھڑی ہوئی ہے۔

Image Source: Twitter

اس موقع ترکی کی انتظامیہ کی جانب سے سخت موقف دیا گیا، انہوں کہ ہمارے لوگوں کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ان جاری کردہ کارٹون کے خلاف قانونی اور سفارتی اقدامات لازمی اٹھائیں گے۔ جبکہ ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ترکی کی حکومت نے متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر چارلی ہیبڈو کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جہاں ترکی کی اعلی قیادت نے اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وہیں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم کالن نے کہا کہ میگزین انتظامیہ کے اندر کسی بھی قسم کی کوئی عزت نہیں، کسی عقیدے کے مطابق، کسی کی مقدس چیز سے متعلق اور کسی کے معاشرتی اقدار کے متعلق، یہ اخبار محض اپنی مرضی سے غیراخلاقی اور نازیبا مواد شائع کرتا ہے، جبکہ ان کی جانب سے جاری کردہ خاکے کسی بھی صورت میں آزادی راہ حق کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور ترکی کی جانب سے فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید ردعمل جاری کیا گیا تھا، جبکہ دنیا بھر میں مسلمان فرانس کے صدر کو ایک شیطان سے تشبیہی دے رہے ہیں جوکہ کسی نہ کسی انداز میں مماثلت رکھتے بھی ہیں۔

یاد رہے مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں ہر چیز سے بالاتر ہیں، مسلمان ان کی عزت اور ناموس کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں گویا وہ اپنی ہی جان کیوں نہ ہو، اللہ کے نبی کے لئے سب کچھ قربان ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *