ترگت الپ کی کمٹ منٹ کی خبرکئی پاکستانی لڑکیوں کے دل توڑ گئی


1

ترک ڈرامہ سریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں دُھوم مچا کے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور اس کے اداکاروں کو بھی پاکستانیوں سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے پیش نظر عید الالحضٰی کے موقع پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے اپنے ایک پروگرام میں ترگت الپ کے کردار “جنگیز جوشکن” کو آن لائن بطور مہمان مدعو کیا، اس دوران شاہد آفریدی بھی شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔

ارطغرل غازی میں ترک اداکار جنگیز جاشکن نے ارطغرل کے قریبی دوست “ترگت الپ “کا کردار اداکیا ہے۔ اس ڈرامے میں اس کردار کو خوبصورت اور بہادر دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں ترگت الپ کی خاصیت ان کی کلہاڑی ہے اور وہ اپنے کلہاڑے کے ساتھ لڑائی کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ ترگت الپ کےاس کردارکو جنگیز نے اتنے عمدگی سے نبھایا ہے کہ ارطغرل غازی کی طرح یہ کردار بھی پاکستانی مداحوں میں بے حد مقبول ہوگیا ہے۔

Source: Instagram

پروگرام کے آغاز پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے ترک زبان میں جنگیز جوشکن کو عید کی مبارک باد دی۔
انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے جنگیز جوشکن نے بتایا کہ وہ الحمد اللہ مسلمان ہیں اور ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 10 سال پہلے باسکٹ بال کے کھلاڑی تھے اور تین سال تک باسکٹ بال کے پروفیشنل پلیئر رہے ہیں پھر انجری کے باعث باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گئے۔

شادی کی پیشکش
انٹرویو کے دوران وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ آپ کو پاکستان میں اپنی مقبولیت کا اندازہ کب ہوا؟ اس پر جنگیز نے جواب دیا کہ انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے پاکستان میں اپنی بے پناہ مقبولیت کا اندازہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے بے تحاشہ شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہیں، لیکن میں ہر کسی کے ساتھ تو شادی نہیں کرسکتا۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے لیکن میں ایک عرصے سے کسی کو پسند کرتا ہوں۔ ان کا یہ جواب شادی کی پیشکش کرنے والی کئی پاکستانی لڑکیوں کے دل توڑ گیا۔

عمران خان کا شکریہ

دوران انٹرویو جنگیز جوشکن نے پاکستان میں ارطغرل غازی ڈراما نشر کرنے اور پاکستانیوں کو یہ ڈرامہ سریز دیکھنے کی تجویز دینے پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ارطغرل غازی پاکستان میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

Source: Instagram

آفریدی سے کرکٹ سیکھنے کی خواہش

پروگرام میں شریک بوم بوم آفریدی سے گفتگو میں جنگیز جوشکن نے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سے کرکٹ سیکھنا چاہوں گا۔ جس پر بوم بوم آفریدی نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی اور کہا کہ میں آپ کی میزبانی کروں گا، میں آپ کو کرکٹ کھیلنا سیکھاؤں گا اور آپ مجھے کلہاڑا چلانا سکھائیں گے۔

پاکستانی بریانی
وسیم بادامی نے انٹرویو میں جنگیز پاکستان کی مشہور ڈش کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بریانی کے متعلق جانتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ بریانی کہاں کی اچھی ہے کراچی کی یا لاہور کی، جب وہ پاکستان آئیں گے تو دونوں شہروں کی بریانی کھائیں گے پھر بتائیں گے کہ کون سی بریانی اچھی ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اینگن التن درزیتن کراچی میں موجود؟

پاکستانی انڈسٹری میں کام

پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر جنگیز نے کہا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اور کردار مجھے اپنے لیے فٹ لگا تو میں لازمی کام کروں گا۔

دل دل پاکستان
پروگرام کے اختتام پر جنگیز جوشکن نے اردو میں دل دل پاکستان، جان جان پاکستان بھی کہا اور عید کے پُر مسرت موقعے پر تمام مسلمانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کو عید مبارک بھی دی، ان کے اس انداز بیاں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے اور انکا مزید گرویدہ بنادیا۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *