کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، جمعرات سے موسلادھار بارشوں کے امکانات


0

کراچی کے شہریوں کے لئے ابھی مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے بلکہ سمجھے اس نے اتنے بادل برسانے کے بعد تھوڑی دیر کا آرام لیا تھا اور اب محکمہ موسمیات کی حالیہ پیش گوئیوں کے مطابق رواں مہینے کی ساتھ اور آٹھ اکست یعنی آئندہ آنے والے جمعے اور ہفتے کو کراچی شہر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئیاں کی گئیں جس کے باعث شہر بھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر بالائی علاقوں میں شیدید اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئیاں کی ہیں۔ صوبے بھر میں بارشوں کا آغاز جمعرات کے روز سے ہوجائے گا جبکہ یہ سلسلہ تین دن تک یعنی ہفتے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب خددشہ ظاہر کیا جارہا ہے جہاں شیدید بارشوں کے شہر بھر میں امکانات ہیں وہیں شہر بھر میں اربن فلڈنگ کا واضح امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ آئندہ آنے والا بارشوں کا سلسلہ بھارتی شہر ممبئی سے کراچی کی طرف گامزن ہے۔ جبکہ اس بارش کے اسپییل کے باعث ممبئی میں کافی شیدید بارشیں دیکھنے میں آئیں ہیں۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات سے ہونے والے بارشوں کے اسپییل کی پیش گوئیوں کے مطابق 130 ملی میٹرز بارش کراچی شہر میں متوقع ہے۔

karachi flood rain
Source: Gulf Today

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام حکومتی اداروں کو متوقع حالات اور خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی شہر میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر اداروں کو بھی کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ مہینے کراچی شہر میں موسلادھار بارشیں دیکھنے میں آئین تھیں جس کے باعث شہر بھر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ شہر بھر میں بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات بھی دیکھنے میں آئے تھے، شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر نکاسی آب کا بہتر نے ہونے باعث شہر کچھ ہی دیر میں دریائوں اور نہروں کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔ تاہم ان بارشوں کے بعد سے کراچی شہر کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام کرنے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے : بارش کے پانی کے چند حیران کن فوائد

Karachi rain met
Source; Private

دوسری جانب ڈائیکٹر محکمہ موسمیات کراچی عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کی جمعرات کی رات کو مون سون کی بارشوں کا کم دباؤ کا سلسلہ بحرہ بنگال سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں شیدید بارشیں متوقع ہیں۔

جبکہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات اس وقت کراچی میں ان تین روز کے دوران 100 سے 130 ملی میٹرز تک بارشیں دیکھ رہا ہے جبکہ آئندہ آنے والے اتوار اور پیر کے حوالے سے نصیحت نامہ کل یا پرسوں تک جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نصیحت نامے پر سنجیدگی سے عمل کیا گیا تو کچھ نہیں ہوگا البتہ اگر نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہوا ہوگا تو پھر شہر میں اربن فلڈنگ کے خدشات بہت زیادہ ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *