کیا طوبیٰ انور دوسری شادی کرنیوالی ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہلچل

معروف ٹی وی اینکر ، متنازع مذہبی اسکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے خلع دائر کرنے کے بعد الزامات کی بوچھاڑ پر جہاں عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑ جانے کا اعلان کردیا ہے وہیں ان کی دوسری سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘بھڑاس’ ، ‘بساط’ اور ‘بچھو’ میں پرفارمنس دینے والی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں سے اپنی دلکش تصاویر اور نت نئے پروجیکٹس کی تفصیلات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایکٹنگ کے ساتھ وہ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے اور جس میں ان کی شخصیت مزید متاثر کن لگ رہی ہے۔

طوبیٰ کی مذکورہ پوسٹ پر صارفین اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کررہے ہیں ،ان ہی میں سے ایک صارف اداکارہ کی خوبصورت نین نقش اور دلکش شخصیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں شادی کی پیشکش کردی۔اس صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے طوبیٰ سے پوچھا کہ ‘شادی کروگی؟‘، تاہم صارف کے اس کمنٹ پر طوبیٰ کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی تھی انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق طوبیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا تھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اورقریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

طوبیٰ کے مطابق میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اوراس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں، فالوورزاور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ طوبیٰ کی پوسٹ پرمعروف شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید برآں ، سیدہ طوبیٰ علیحدگی کی خبر منظر عام پر آنے سے پہلے ہی عامر لیاقت کو انسٹاگرام سے ان فالو کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصویریں بھی ہٹادیں تھیں حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویر بھی طوبیٰ کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago