شادی کا فوٹو شوٹ منفرد بنانے کیلئے دولہا دلہن نے خود کو آگ لگالی، ویڈیو وائرل

شادی کا دن ہر لڑکے اور لڑکی کے لئے خاص ہوتا ہے، زندگی کے اس دن کو یادگار بنانے کے لئے دولہا دلہن کے جوڑے سے لیکر شادی ہال میں ان کی منفرد انٹری تک ہر چیز کو منفرد بنانے کا شوق دن بہ دن زور پکڑتا جارہا ہے جبھی سوشل میڈیا پر انٹری اور فوٹو شوٹ کے نت نئے انداز دیکھنے میں آرہے ہیں جن کی ویڈیوزبھی خوب وائرل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں ایک دولہا دلہن نے اپنے فوٹو شوٹ کے لئے ایسا کام کیا کہ لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے، دراصل اس جوڑے نے شادی کے دن اپنے فوٹو شوٹ کے دوران عروسی لباس میں آگ بھڑ کالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی دولہا دلہن نے شادی کے لیے عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا اور خود ہی اپنی عروسی لباس میں آگ لگالی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہا جس کا نام گیب جیسپ اور دلہن ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ دولہا بھی تھری پیس سوٹ میں ہے اور دونوں کے کپڑوں میں پیچھے آگ لگی ہوئی ہے۔

Image Source: Instagram

جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے اور ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،کسی نے جوڑے کے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ آج کل کی شادیاں بالکل فلموں جیسی ہوگئیں ہیں جن میں اگلے لمحے کا کچھ نہیں پتا کہ کیا ہوجائے ہوجائے،عموماً ایسی صورتحال میں مہمان کیا خود میزبان بھی ہقا بقارہ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دولہا گنجا ہے ، دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا

خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں تو آئے دن شادی بیاہ کے موقع پر دلچسپ واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں جیسکہ کبھی کوئی دلہن ہونیوالے دولہا کے گنجے ہونے پر شادی سے انکار کر بیٹھتی ہے تو کبھی دولہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھا لیتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی ایک بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کے دن جوڑے کو ورمالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش بلکہ دولہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔ اس ویڈیو میں دوران تقریب صورتحال اچانک اس وقت بدلی جب دولہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دولہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔ دولہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دولہا پر پھینکی جس کے بعد دولہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردئیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔ اس ویڈیو سے متعلق یہ پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago