دولہا گنجا ہے ، دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا


0

اکثر و اوقات ہمارے سامنے ایسے واقعات آتے ہیں جن میں شادی سے پہلے خوبصورت نظر آنے کے لئے عام شکل وصورت کی لڑکیاں خوب میک اپ کرکے دولہا اور سسرال والوں کو دھوکا دیتی ہیں اور جب ان کا میک اپ ہٹتا ہے تو بیچارے لڑکے کے ارمانوں پر اوس پڑجاتی ہے۔ جہاں مردوں کے ساتھ ایسا ہوتا وہیں بعض مرد بھی خواتین کو دھوکہ دینے میں پیچھے نہیں رہتے جیسکہ اکثر گنجے مرد نقلی وگ سے اپنے گنج پن کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں کبھی تو ان کا بھید کھل جاتا ہے اور کبھی شادی ہونے کے بعد بیچاری دلہن کو یہ راز معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دولہا کے سر پر بال ہی نہیں۔

حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا کہ جس میں دلہن دھوکا کھانے سے بال بال بچ گئی کیونکہ جب اسے یہ پتا چلا کہ اس کے دولہا نے استقبالیہ پر وگ پہنی ہوئی ہے تو اس نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔

Image Source: File

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب شادی کے منڈپ میں دولہا دلہن کے درمیان ورمالا پہنایا جانا تھا تو دلہن نے محسوس کیا کہ دولہا بار بار اپنے سر کو چیک کررہا ہے ، اس کے پوچھنے پر اسے معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے اور اس نے وگ پہنی ہوئی ہے۔دولہا کے اس انکشاف نے دلہن کو اس قدر چونکا دیا کہ وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔

دلہن جب ہوش میں آئی تو اس نے دولہا کو گنجا ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ اس سے شادی نہیں کرے گی ، دلہن کے گھر والوں نے اسے بہت سمجھایا لیکن اس نے کسی کی بھی نہ مانی اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔ یوں دولہا اجے کمار کے ارمانوں پر اوس پڑگئی اور وہ شادی کیے بغیر اپنے گھر لوٹ گیا۔

Image Source: File

اس سے قبل بھی بھارت کی ریاست بہار میں شادی کی ایک تقریب میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا کہ جب دلہن نے دولہا گنجے ہونے کی وجہ سے عین موقع پر شادی سے انکار کردیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ دولہا نے شادی کے منڈپ پر جانے سے پہلے اپنے سر سے روایتی پگڑی اور سہرا اتار دیا، لیکن اس کے گنجے سر کو دیکھ کر دلہن نے فوری طور پر شادی سے انکارکردیا۔ دونوں اطراف کے لوگوں نے دلہن کو سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ گنجے دولہے سے شادی پر تیار نہیں ہوئی۔ اگرچہ دلہن کا یہ فیصلہ بیچارے دولہے پر بجلی بن کر گرا لیکن پھر بھی اس نے ہمت سے کام لیا فیصلہ کیا کہ وہ دلہن اسی گاؤں سے لے کرجائے گا۔

اس کے گھر والوں نے فوری طور پر نئی لڑکی کی تلاش کے لئے گاوں والوں سے بات کی اور بالآخر خاصی سوچ بچار کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی ڈھونڈ لی گئی جو دولہا سے شادی کے لئے تیار تھی۔ اس لڑکی کو اسی وقت دلہن بنایا گیا اور جھٹ پٹ رسوم کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے دولہے کے ساتھ رخصت ہوگئی۔ اس موقع پر گاؤں والوں نے سکھ کا سانس لیا کہ مسئلہ بخیرو خوبی حل ہوگیا اور باراتی بھی بہت خوش ہوئے کے خالی ہاتھ لوٹنے کی ذلت سے بچ گئے۔

واقعی سچ ہی کہتے ہیں کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھائے۔ گزشتہ دنوں برطانیہ میں مقیم ایک نوجوان نے اپنے لئے رشتے ڈھونڈنے کے لئے ایک انوکھا طریقہ کاراختیار کیا تھا اور شہر بھر میں اپنی ہنستی مسکراتی تصویر کے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردئیے تھے جس میں لکھا تھا کہ ‘ مجھے ارینج میرج سے بچاؤ’۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *