چترال میں تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات:ترچ میر پرائمری اسکول پر کے اثرات Our Aim Foundation


0

چترال کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں واقع،ترچ میر پرائمری اسکول کو انوکھے اور زبردست چیلنجز کا سامنا ہے جو کہ اس طرح کے الگ تھلگ علاقوں کا خاصا ہے۔تعلیمی اداروں تک محدود رسائی،دشوار گذار راستے،بارشوں اور برفباری میں سڑکوں کی بندش،اور ان دور دراز کے علاقوں میں خدمات سر انجام دینے کیلئے تیار نہ ہونے والے قابل اساتذہ کی کمی مقامی بچوں کی تعلیمی ترقی کی راہ میں حائل چند رکاوٹوں میں سے ایک ہیں۔مزید بر آں،ا ن علاقوں کے مخصوص ثقافتی پس منظر کے باعث خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے،معاشی مشکلات یہاں چائلڈ لیبر کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں،جبکہ زبان کا فرق اور محدود طبی سہولیات ملکر ان سب چیلنجز کو اور زیادہ پیچیدہ بناتے ہیں۔ان ہمہ جہتی مسائل کی روشنی میں آور ایم فاؤنڈیشن نے ترچ میر پرائمری اسکول کو گود لے کر ایک فعال موقف اختیا رکیا ہے،جس کا مقصد اس اسکول کو چترال کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم اور یکساں مواقع کی روشنی میں تبدیل کرنا ہے۔

اس خطے کی بنیادی رکاوٹوں میں سے ایک اس علاقہ کا جغرافیائی طور پر دیگر علاقوں سے الگ تھلگ ہونا ہے،جو اسکولوں تک رسائی کو اور زیادہ مشکل بنا دیتا ہے۔دشوار گذار اور مخدوش رستوں اور بارشوں و برفباری میں سڑکوں کی بندش کے باعث اکثر بچوں کے پاس اسکول جانے کیلئے پیدل جانے کے سوا کوئی رستہ نہیں بچتا،جس سے اسکولوں میں بچوں کی حاضری کی شرح متاثر ہوتی ہے۔

آور ایم فاؤنڈیشن نے بچوں کے لیے اسکولوں تک رسائی کی ضرورت کا ادراک کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لائی ہے، کہ طلباء ہر قسم کے موسم سے قطع نظر محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے اسکول پہنچ سکیں۔

قابل اساتذہ کی کمی ایک اور اہم مسئلہ ہے۔ بہت سے اساتذہ سہولیات کی کمی او ر مشکل طرز زندگی کے باعث ایسے دور دراز علاقوں میں خدمات سر انجام دینے سے کتراتے ہیں۔ان تمام مسائل سے نمٹنے کیلئے آور ایم فاؤنڈیشن نے ان علاقوں میں خدمات سر انجام دینے کیلئے راغب کرنے پر نہ صرف اساتذہ کو مراعات فراہم کی ہیں بلکہ یہاں کے بچوں کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اساتذہ کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری بھی کی ہے۔اساتذہ کی قابلیت میں اضافے کا یہ عزم طلباء کی تعلیمی کامیابی اور مجموعی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

دور دراز کے علاقوں میں تعلیمی وسائل کم یا مکمل طور پر ناپید ہوتے ہیں۔ جامع تعلیم کی فراہمی میں ان وسائل کے اہم کردار کو سمجھتے ہوئے آور ایم فاؤنڈیشن نے ترچ میر پرائمری اسکول میں نصابی کتب اور سیکھنے میں معاون ثابت ہونے والے تمام ضروری مواد کا انتظام کیا ہوا ہے۔اسکول میں واحد قومی نصاب پر مبنی درسی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں،اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام طلباء کو قومی تعلیمی معیارکے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔

پاکستان کے بہت سے علاقوں میں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو متاثر کرنے والے مخصوص ثقافتی حالات اہم چیلنجز میں سے ایک ہے۔چترال میں روایتی طور پر تعلیم کے حصول کے حوالے سے لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دی جاتی ہے،جس کے باعث یہاں خواندگی اور تعلیم کے حصول کے حوالے سے نمایاں صنفی فرق پایا جاتا ہے۔ آور ایم فاؤنڈیشن صنفی مساوات کے فروغ اور لڑکوں و لڑکیوں دونوں کیلئے سیکھنے اور کامیاب ہونے کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔فاؤنڈیشن کا مقصد مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کرکے ان ثقافتی رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا اور خاندانوں کو اپنی بیٹیوں کے تعلیمی سفر میں معاونت کی ترغیب دینا ہے۔

معاشی مشکلات ایک اور اہم وجہ ہے،جو بہت سے بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور انہیں اسکول جانے کے Our Aim Foundation نے اس وجہ پر قابو پانے کیلئے ترچ میر کے اطراف دور دراز کی پہاڑی کمیونٹیز کی مخصوص ضروریات کے مطابق اقتصادی ترقی کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ان اقدامات کا مقصد نہ صرف چائلڈ لیبرمیں کمی کرنا ہے بلکہ خاندانوں کی مجموعی معاشی حالت کو بھی بہتر بنانا ہے،تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو مالی مشکلات سے آذاد کرکے تعلیم کے حصول کی جانب راغب کیا جاسکے۔

زبان کا فرق بھی سیکھنے کے عمل کو اور زیادہ مشکل بناتا ہے،کیونکہ چترال میں بہت سے طلباء مقامی زبانیں بولتے ہیں جو کہ قومی زبان سے کہیں مختلف ہوتی ہیں۔اس مسئلے کے حل کیلئے فاؤنڈیشن نے لینگویج سپورٹ پروگرام متعارف کرائے ہیں،تا کہ طلباء کو زبان سے متعلق رکاوٹوں پر قابو پانے اور تعلیمی میدان میں کامیاب ہونے میں مدد مل سکے۔یہ پروگرام ثقافتی طور پر حساسیت اور جامعیت پر مبنی ہیں،جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام طلباء اپنی تعلیم کے حصول میں پوری طرح حصہ لے سکیں۔

علاقے میں محدود طبی سہولیات طلباء کی حاضری اور ان کی صحت کو متاثر کرتی ہیں،کیونکہ صحت سے متعلق مسائل کا عام طور پر علاج نہیں کیا جاتا،جس کے باعث بچے اسکولوں سے طویل عرصے کیلئے بھی غیر حاضر رہتے ہیں۔اس حوالے سے Our Aim Foundation نے مقامی طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے،تا کہ طلباء کی بنیادی طبی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے،اس طرح طلباء کی مجموعی صحت کی صورتحا ل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،تاکہ وہ باقاعدگی سے اسکول جاسکیں۔

پرائمری اسکول سے فارغ التحصیل طلباء کی سیکنڈری اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے فاؤنڈیشن جلد ہی سرکاری اسکولوں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کرے گی۔اس اقدام سے طلباء کو معیاری تعلیم تک بلا تعطل سائی حاصل ہوگی۔اس اقدام کا مقصد ثانوی اسکولوں کی کمی اور تعلیم کیلئے شہروں کا سفر کرنے والے نوجوان طلباء کے غیر عملی ہونے کے پیش نظر چیلنجز سے نمٹنا اورمسلسل تعلیمی سفر کو برقرار رکھنے میں طلباء کی مدد کرنا ہے۔

چترال کے ترچ میر پرائمری اسکول میں دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں درپیش مخصوص چیلنجز سے نمٹنے کیلئے Our Aim Foundation کی کاوشیں جامع اور کثیر جہتی ہیں۔فاؤنڈیشن بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ بہتری،اہداف پر مبنی تعلیمی اقدامات،ثقافتی حساسیت اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے ذریعے ایک ایسا ماحول پید اکررہی ہے،جہاں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔یہ اقدامات نہ صرف چترال کے تعلیمی منظر نامے کو تبدیل کررہے ہیں بلکہ اس دور افتادہ خطے کے بچوں کے روشن مستقبل کی راہ بھی ہموار کررہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
urdu-admin

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *