‘دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید


0

پاکستانی سُپر اسٹار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کی مشہور ویب سیریز ‘دی کراؤن‘کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔رواں ماہ ریلیز ہونے والی اس ویب سیریز کی کہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اُن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی اور لیڈی ڈیانا انہیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔

اس ویب سیریز میں ڈاکٹر حسنات (ہمایوں سعید) کی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے بولڈ سین دیکھائے گئے ہیں جس کے بعد سے ہمایوں سعید کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

Image Source: Twitter

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ ا نہوں نے سوچا نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی ووڈ سیریز میں ہی ایسا کردیں گے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر  یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی  تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں اس لئے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید کو اس سیریز میں کاسٹ کرنے کی خبر حسن زیدی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’بگ بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلیکس کی پروڈکشن ’دی کراؤن‘ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے‘۔ وہ ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے ’سچے پیار‘ تھے اور شہزادی انہیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہتی تھیں۔اس خبر پر سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کی خوب پزیرائی ہوئی تھی۔جس کے بعد ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پر اس سیریز کی ریلیز کا پوسٹر شیئر کیاتھا۔

شوبز انڈسٹری میں ہمایوں سعید یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں انہوں نے ایک طویل عرصے تک ملکی سطح پر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ گزشتہ دنوں اس ویب سیریز کے ورلڈ پریمئیر کے موقع پر شہزادی ڈیانا بننے والی آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ہمایوں سعید بے حد پسند آئے، وہ بہت شاندار اداکار اور ایک خوبصورت انسان ہیں۔

مزید پڑھیں: آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ بھارتی مداح کا ہمایوں سعید کو پیغام

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کبھی اس احساس کے بارے میں نہیں جان سکتے کہ جب آپ ایک ایسے انسان کے ساتھ اتنی خوبصورت چیزیں کررہے ہوں تو کیسا محسوس ہوگا۔الزبتھ ڈیبیکی نے لکھا کہ میں بہت خوش قسمت تھی کہ مجھے ہمایوں سعید ملے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خوبصورت انداز سے کام کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں، اس سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں سال 1947 سے سال 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا، جس کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی تھا۔ اس کے بعد دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی سال 1956 سے سال 1964 کے عرصے کے دوران پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ بعدازاں،اس کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا تھا، اس میں سال 1964 سے سال 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔اس سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں سال 1977 سے لیکر سال 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔جبکہ پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید کو کاسٹ کیا گیا اور وہ نیٹ فلکس اوریجنل میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *