اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے اپنے فیلڈ میں گرنے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس دنیا بھر میں مقبول ہیں، ان کی شخصیت سے ناصرف ملکی بلکہ غیر ملکی افراد بھی متاثر ہیں۔ ان دنوں زینب عباس جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں پر وہ جنوبی افریقہ ٹی 20 لیگ کی لائیو کوریج کے دوران سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑی سے ٹکرا کر فیلڈ میں گرگئیں۔

سپر اسپورٹس کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹر نے جیسے ہی بلا گھمایا تو گیند ہوا میں اڑتی ہوئی باؤنڈری لائن کی جانب بڑھنے لگی، باؤنڈری پر کھڑی ایونٹ کور کرتی زینب نے کہا کہ ‘گیند سیدھا ہماری جانب آرہی ہے’۔

Image Source: Instagram

یہ الفاظ ابھی ان کے منہ سے ادا ہی ہونے والے تھے کہ چوکا روکنے کے لیے آتا فیلڈر ان سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔

واقعہ کے بعد زینب عباس فوراً اٹھ جاتی ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں! جس پر وہ جواب دیتی ہیں ہاں بچ گئے ہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ کیپ ٹاؤن اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے درمیان کے میچ کے دوران واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بعدازاں زینب نے سپر اسپورٹس کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بچ تو گئی ہوں لیکن میں ہی جانتی ہوں کہ یہ کیسا احساس ہوتا ہے۔البتہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زینب عباس کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ 10 جنوری کو زینب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے ہونے والی لیگ کے ابتدائی سیزن کی میزبانی کریں گی۔

معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس اگرچہ اسپورٹس اینکر ہیں لیکن وہ زیادہ تر کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے تھے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایونٹس بھی فرائض نبھاتی آئی ہیں۔زینب عباس نے دنیا ٹی وی سے اسپورٹس رپورٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد بھارتی اسپورٹس چینلز پر بھی رپورٹنگ اور میزبانی کرتی دکھائی دیں۔ نومبر 2019 میں زینب عباس نے حمزہ کاردار سے شادی کی، ان کے شوہر حمزہ کاردار سابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے ہیں۔اس جوڑے کے ہاں 7 دسمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے’تیمور حمزہ کاردار‘ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے خط لکھنے والے ننھے سپورٹر سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

یاد رہے کہ اسپورٹس اینکر فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔زینب عباس کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ اور کھیل کے لیے ان کا جذبہ دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ جب پہلی بار وہ پروگرام کی میزبانی کے لیے آڈیشن دینے گئی ہوں گی تو درحقیقت وہ یہ نوکری نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ انہوں نے تو صرف اپنی امی کے اصرار پر یہ آڈیشن دیا تھا اور آج وہ اپنی محنت سے کیرئیر میں اس مقام پر پہنچ چکی ہیں جہاں تک پہنچنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago