احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر جلد انڈسٹری میں ڈیبیو کرینگے

رضا میر خاندان تین نسلوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے آصف رضا میر کے والد رضا میر فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہونے کے علاوہ ایک فنکار بھی تھے۔جبکہ آصف رضا میر نے انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا اپنے بل بوتے پر منوایا اور منفرد اداکاری سے لاکھوں دل جیتے۔انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بےشمار کامیاب ڈرامے دئیے۔ پھر ان کے بیٹے احد رضا میر نے بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

رضا میر خاندان کو پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل ہے، آصف رضا میر اور احد رضا میر کئی بین الاقوامی پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔البتہ آصف رضا میر کے دوسرے بیٹے عدنان رضا میر مختلف مزاج کے مالک ہیں اور خیال کیا جارہا تھا کہ وہ اپنے دادا، والد اور بھائی کی طرح شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے کوئی خاص ارادہ نہیں رکھتے۔

تاہم اب والد اور بڑے بھائی کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے عدنان رضا میر جلد ہی انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے۔ وہ رمضان کے دوران خصوصی ڈرامے ’فیری ٹیل‘ سے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔اس ڈرامے میں حمزہ سہیل اور سحر خان مرکزی کردار ادا کریں جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اگر یہ ڈرامہ مقبول رہا تو عدنان کے لئے یہ یقینی طور پر ایک  بہترین لانچ پیڈ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نور ظفر اور عدنان رضا میر کی چیٹ وائرل ہوئی تھی، ہوا کچھ یوں تھا کہ نور ظفر خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صوفے پر بیٹھی ہیں۔ اداکارہ کی اس تصویر پر عدنان رضا میر نے کمنٹ میں لکھا کہ “گھبرائیں نہیں، میں وعدہ کرتا ہوں آپ صوفے پر مزید جگہ لے سکتے ہیں”۔عدنان رضا میر کے کمنٹ کے جواب میں اداکارہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ “پنکی وعدہ”؟

ان دونوں نوجوان ستاروں کی دوستی اس وقت ہوئی جب ان کے بڑے بہن بھائی سارہ خان اور احد رضا میر ڈرامہ سیریل “ہم تم” کے سیٹ پر ایک ساتھ کام کررہے تھے۔ تاہم نور ظفر خان کا اس کمنٹ پر ردِ عمل دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اداکارہ نور ظفر خان اور عدنان رضا میر کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نور ظفر خان کو عدنان رضا میر سے دور رہنے کے مشورے بھی دئیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا نور ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’نور ظفر خان اگلی سجل علی نہ بن جانا‘۔

مزید پڑھیں: سجل علی کی اداکاری کے چرچے، نامور بھارتی ہداتیکار نے بھی تعریف کرڈالی

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر میں طلاق کے بعد سے مداحوں کا میر فیملی سے اعتبار اُٹھ گیا ہے۔سجل علی کی طلاق کی وجہ تاحال سامنے نہ آنے پر مداح میر فیملی کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔

علاوہ ازیں، سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم شادی کے 2 سال بعد ہی اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

20 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago