Categories: نیوز

فلپائن میں پیاز کا بحران شدت اختیار کرگیا، پیاز گوشت سے مہنگی ہوگئی

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو کھانے کے ذائقے اور مقدار کو فوری طور پر بڑھا سکتی ہے اسی لئے یہ کھانے کا بنیادی جُز مانی جاتی ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ فلپائن میں پیاز نایاب ہوگئی ہے اور اس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں پیاز کا شدید بحران ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 470روپے (دوڈالر)سے بڑھ کر2500 روپے کلو (35 ڈالر) تک جا پہنچی ہے بلکہ یہ قیمت گوشت سے 3 گنا بڑھ گئی، جہاں 1 کلو پیاز تقریباً 8 اعشاریہ 36 ڈالرز جبکہ 1 پورا چکن 3 ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے۔فلپائن میں کم از کم یومیہ اجرت 6 اعشاریہ 84 امریکی ڈالرز سے کچھ اوپر ہے جو پیاز کی فی کلو قیمت سے کم ہے۔

Image Source: Unsplash

فلپائن میں تقریباً ایک ماہ سے پیاز ایک لگژری آئٹم بن گئی ہے اور قیمتوں میں اضافے نے بنیادی سبزی کی قیمت کو گوشت سے کئی گنا زیادہ بڑھا دیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فلپائنی حکام نے پیاز کی غیر قانونی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔جبکہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب سے پیاز اسمگل کرنے کی کوشش میں فلپائن کا فضائی عملہ بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں کسٹم حکام نے فضائی عملے سے کم از کم 27 کلو پیاز اور 10 کلو لیموں برآمد کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی فلائٹس کا عملہ زرعی مواد اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

Image Source: Unsplash

فلپائن کے بہت سے شہری موجودہ صورتِ حال کا ذمے دار حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر فلپائنیوں کی جانب سے حکومت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔کچھ ریسٹورنٹس نے پیاز پر مشتمل مصنوعات کی فروخت بھی بند کردی ہے، برگر کے ساتھ ملنے والے پیاز کے لچھے بھی مینیو سے غائب ہو گئے ہیں۔ فلپائن میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے کم از کم دو عوامل موجود ہیں۔

Image Source: Unsplash

واضح رہے کہ فلپائن اگست اور ستمبر کے درمیان سپر ٹائفون کی زد میں آ گیا تھا اور اس کے باعث فصلوں کو بہت نقصان پہنچا تھا۔ تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے تخمینوں میں اندازہ لگایا گیا کہ ملک میں پیاز کی پیداوار کم ہو گی اور اس کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہو گی تاہم پیاز کی فصل توقع سے زیادہ خراب تھی۔بدقسمتی سے پیاز کی درآمدات تاخیر سے اور فصل کی کٹائی کے بہت قریب کی گئیں۔جنوری کے پہلے ہفتے میں حکومت نے سپلائی کو معمول پر لانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کے لیے تقریباً 22 ملین ٹن پیاز کی درآمد کی منظوری دی ہے۔

تاہم محکمہ زراعت کے سابق مشیر فرمین ایڈریانو نے صورتحال کو موجودہ انتظامیہ کی سنگین ناکامی قرار دیا اور کہا کہ چونکہ حکومت کو علم تھا کہ ملکی پیداوار کم ہے، اس لیے انھیں کم از کم متوقع طلب اور رسد کے مطابق درآمدات کا حکم دینا چاہیے تھا۔سوشل میڈیا پر کچھ فلپائنی صارفین زرعی شعبے کے غیر منظم انتظام اور بونگ بونگ کے نام سے پہچانے جانے والے متنازعہ صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، کو بھی اس صورتحال کا زمہ دار قرار دے رہے ہیں جنھوں نے گزشتہ سال منتخب ہو کر تجربہ نہ ہونے کے باوجود خود کو کو زراعت کا وزیر مقرر کیا۔

مزید پڑھیں: جنتی چاہیں پیاز کاٹیں، اب آنسو نہیں نکلیں گے

علاوہ ازیں، پاکستان میں بھی گزشتہ برس آنیوالے سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیاز کی شدید قلت پیدا ہوگئی تاہم ایران سے پیاز کی درآمد کے باوجود بھی اس کی قیمت میں کمی نہ آسکی، سیلاب کے باعث منڈیوں میں پاکستانی پیاز کی فراہمی محدود ہوچکی ہے،پیاز کی فی کلو قیمت جو موجودہ موسم میں 30 سے40 روپے کلو ہوتی تھی اب 240 سے بڑھ کر پیاز کی فی کلو قیمت 275 پر پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیان سے مکر گئی۔

          فیصل قریشی کی والدہ  افشاں قریشی  کی ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں…

32 mins ago

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

9 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago