بڑھاپا روکنا اب ممکن ہوسکے گا، سائنسدانوں کی اہم پیشرفت

بڑھاپا یا عمر میں اضافہ کس فرد کے ہاتھ میں نہیں ہوتا درحقیقت اس قدرتی عمل کو روکنا انسان کے بس کی بات نہیں اور ایسا ہوکر رہتا ہے۔ البتہ اب امریکی ماہرین نے ایک حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ماہرین نے بوڑھے چوہوں کو جوان جب کہ کم عمر چوہوں کو زائد العمر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ انسانی جینز (خلیات) میں موجود ایک خاص کیمیکل ’ایپی جینوم‘ کی خرابی انسان کو بوڑھا اور بیماریوں کا شکار بناتی ہے اور مذکورہ کیمیکل کو بہتر بنا کر بڑھتی عمر کو کم کیا جا سکتا ہے۔دراصل ایپی جینوم ہی مختلف خلیات کے لیے جینز کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سائنسی جریدے ’سیل‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ایپی جینیٹک ماہرین نے بڑھاپے کو ختم کرنے کے لیے ابتدائی طور پر چوہوں پر تجربہ کیا جو کہ حیران کن طور پر کامیاب ہوا۔

Image Source: Unsplash

ماہرین کےمطابق ایپی جینیٹک یعنی ڈی این اے اور جینز میں تبدیلی کے طریقوں سے بوڑھے چوہوں کو جوان بنانے کا تجربہ کامیاب ہوا جب کہ کم عمر چوہوں کو عمر رسیدہ بھی بنایا گیا۔ سائنسدانوں نے تجربے کے دوران نہ صرف جوان ہونے والے چوہوں کی جسامت بلکہ ان کے دماغ اور اندرونی اعضاء کا بھی جائزہ لیا جو کہ نو عمر چوہوں جیسے ہوگئے۔یعنی مذکورہ طریقہ علاج کے تحت ڈی این اور اور جینز کو تبدیل کرکے بوڑھے لوگوں کو جوان جب کہ بچوں کو بڑا اور بڑوں کو کم عمر بنایا جاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ایپی جنیٹک یعنی ڈی این اے اور خلیات کی تبدیلی اور طریقہ علاج سے انسانی زندگی کو روکا، موڑا اور بڑھایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ٹیم میں شامل سائنسدانوں کو متنازع تحقیقات کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور مذکورہ سائنسدان کئی سال سے دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ بڑھاپے کو جوانی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔مذکورہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انسانی ڈی این اے اور خلیات میں موجود خصوصی کیمیکلز کو تبدیل یا بہتر بناکر بچوں کو جوان اور جوانوں کو ضعیف جب کہ بزرگوں کو نوجوان بنایا جا سکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ان کے طریقہ علاج اور تجربات سے اندھے چوہوں کی آنکھوں کی روشنی بھی واپس آگئی جب کہ بوڑھے ہونے والے چوہوں کے اندرونی اعضاءبھی متحرک اور جوان ہوگئے۔

دنیا بھر میں جوانی کو دیرپا رکھنے اور بڑھاپے کو روکنے کے لئے مختلف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں، جاپان میں ایجنگ یوایس نامی سائنسی جریدے میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی جس میں گرین ٹی (سبز چائے) کے متعلق ایک خاصیت سامنے آئی کہ اس نے چوہوں کی عمر میں اضافہ کیا اور ان میں عمررسیدگی کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ مذکورہ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبزچائے میں قدرتی فینول اور اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جس سے چوہوں کی پھرتی، چستی اور عمرمیں اضافہ دیکھا گیا۔اس کیمیکل کو کیٹچن کا نام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: زیادہ پانی پینے کی عادت عمر کو بڑھا سکتی ہے، تحقیق میں انکشاف

بلاشبہ سائنس روز بہ روز ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، اور نت نئے طریقہ علاج کی بدولت انسانی زندگی سہل ہوتی جارہی ہے۔گزشتہ دنوں بھی ماہرین صحت نے ذیابیطس جیسی بیماری سے نجات دلانے والا مؤثر طریقہ کار بھی دریافت کیا ہے جس کے تحت ذیابیطس کے مریض انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کو اپنا کر اس بیماری سے نجات پاسکتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

3 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

3 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 weeks ago