شاہ رخ نے بھارتی وزیر کا چیلنج قبول کرلیا، بیٹی کے ہمراہ فلم ‘پٹھان’ دیکھ لی

بھارت کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی اپنے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے، اس گانے میں دپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور ان کا دعویٰ تھا کہ ’گانے میں جس طرح سبز اور زعفرانی رنگ پہنا گیا ہے اس کے علاوہ گانے کے سُر سمیت فلم کا ٹائٹل بھی نامناسب ہیں‘۔ بائیکاٹ کے ٹرینڈز اور انتہا پسندوں کی جانب سے شدید احتجاج کے علاوہ شاہ رخ خان کو ہندو پنڈت پرمہنس آچاریا کی جانب سے زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس سلسلے میں بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے ’پٹھان’ پر اُٹھنے والے اعتراضات کے بعد فلم میں سے کچھ قابلِ اعتراض ڈائیلاگز کو تبدیل اور فلم کے متنازع گانے بے شرم رنگ سے دیپیکا پڈوکون کے کچھ کلوز اَپ شاٹس کو ہٹا کر اسے ریلیز کی اجازت دیدی ہے۔

Image Source: File

تاہم ان تنازعات کے حل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گرش گوتم نے کنگ خان کو چلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے یہ فلم اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ مل کر دیکھ لی تو ہم مان جائیں گے کہ اس فلم میں کچھ غلط نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

گرش گوتم کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ کے کپڑے ہماری قوم کے فخر کا نشان ہیں، ان کی توہین نہیں کرنی چاہئے شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کے لئے فلم ’پٹھان‘ کی ایک خاص اسکریننگ کی جہاں ان کے تینوں بچے فلم کو دیکھنے کے لئےموجود تھے۔واضح رہے کہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید برآں، فلم ‘پٹھان‘کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً نصف دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے، اس سے قبل ان کی آخری فلم ’زیرو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ دو سال سے جاری تھی اور امکان تھا کہ اسے 2022 میں ہی ریلیز کیا جائے گا لیکن گزشتہ برس مارچ میں شاہ رخ خان نے فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب فلم کا مختصر دورانیے کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں شاہ رخ کے علاوہ فلم کے مرکزی اداکاروں جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کے کرداروں کو بھی دکھایا گیاہے۔

ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گے، جس کی تلاش میں نہ صرف خفیہ ادارے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی انہیں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے جو یا تو شاہ رخ خان کے دشمن کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر ان کی ہی چال چلتے دکھائی دیں گے۔ ٹیزر سے معلوم ہوتاہے کہ’پٹھان‘ کو ’دھوم‘ یا پھر ’ٹائگر‘ اسٹائل میں بنایا گیا ہے، تاہم اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کردہ فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز، آخر کیوں وائرل ہیں؟

فلم میں بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی جانب سے بھی مختصر کردار ادا کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دیگر چند اداکار بھی مہمان کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔’ورلڈ آف اسٹیٹکس‘ کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ فہرست کے مطابق شاہ رخ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پہ ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

6 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago