ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اہم اعزاز چھین لیا

دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ ان کے ریکارڈ شاید کوئی توڑ نہ پائے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ 11،10 سالوں میں جس طرح کارکردگی دکھائی تو امید یہی جارہی تھی کہ صرف کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔ پہلے بھی کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اہم اعزاز چھین لیا ہے، اور اب وہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ اعزاز بھارت کا دورہ کرنے آئی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔کوہلی بھارت میں ریکارڈ 21 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ٹنڈولکر نے 20 سنچریاں بنائی تھیں۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہیں جنہوں نے اپنےطویل کیریئر میں 49 سنچریاں اسکور کیں، اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ان کی سنچریوں کی تعداد 46 ہے۔کوہلی اب تک 12 ہزار 471 رنز اسکور کر چکے ہیں۔.

Image Source: File

مزید برآں، گزشتہ برس دسمبر میں بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں کوہلی اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی انہوں نے رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل رکی پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے  بلے بازتھے۔ جن کا ریکارڈ ویرات کوہلی نے چھین لیا۔

Image Source: File

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی کے کیرئیر میں ایک سال ایسا بھی آیا ہے جس میں وہ کوئی سنچری نہیں بناسکے۔ یہ سال 2020 تھا جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوہلی نے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے اور ایک بھی سنچری نہ بنا سکے اور اس طرح انٹرنیشنل کیریئر کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب پورے سال میں وہ ایک بھی ون ڈے سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی،سچن نے اسٹار باؤلر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو لیک ہوگئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔اُس وقت بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں موجود تھی،جہاں سے ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ، ویرات نے خود وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو بہت خوفناک ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد  مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی، اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کا سوچ سکتا ہوں؟انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے، براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح کی چیز نہ سمجھیں۔کوہلی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں اس چیز کو سمجھتا بھی ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

6 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago