تحریک عدم اعتماد مسترد، شوبز شخصیات عمران خان کی حمایت میں بول پڑے


0

ملک بھر میں جہاں عوام میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی ایک بڑی مقبولیت ہے، وہیں شوبز انڈسٹری میں بھی ان کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، نامور شوبز شخصیات اکثر وبیشتر عمران خان کی حمایت میں آواز بلند کرتے آئے ہیں۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں بھی دیکھا جب قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہوئی، تو شوبز شخصیات نے ناصرف خوشی اظہار کیا بلکہ اسے عمران خان کی کامیابی بھی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی، مگر اجلاس کے ابتداء میں وزیر قانون فواد چوہدری نے تقریر کی اور اسے ملک کے خلاف بیرونی سازش قرار دی، جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کے تحت قرارداد مسترد کردی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے تجویز بھیج رہے ہیں۔ صدر نے وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسمبلی کو توڑ رہے ہیں۔

Image Source: File

اس سلسلے میں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان اسے اپنی سیاسی جیت قرار دے رہے وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی عمران خان کی ناصرف کھل کر حمایت کی جا رہی ہے بلکہ انکے فیصلے پر بےحد خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Image Source: File

مشہور ومعروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ جو سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن رکھتے ہیں۔ ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں۔

اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نیازی لکھا اور ساتھ دل اور قومی پرچم کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

معروف موسیقار روحیل حیات نے ٹوئیٹر پر عمران خان کی حمایت میں جاری بیان میں لکھا کہ آخری بال پر رورس سوئنگ یارکر اور وکٹ تینوں اسٹمپس کو گرا دیا، ساتھ ہی انہوں نے سرپرائز کا ھیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا، ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لیے دل کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ تحریر کیے ’دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں کریں گے‘۔ پوسٹ میں گلوکار نے دل والا ایموجی اور پاکستان کا پرچم بھی لگایا۔

اداکار فیصل قریشی نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی عوام زندہ آباد لکھا اور وی اسٹینڈ ودھ پرائم منسٹر عمران خان کا ھیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

لیجنڈری اداکارہ ثمینہ پیرزادہ لکھتی ہیں کہ پاکستانی اپنے فیصلے خود کریں گے، ہم ایک آزاد قوم ہیں۔

گلوکار ہارون شاہد نے ایک طنزیہ پیغام شئیر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ سارہ دن جب گرمی میں فیلڈنگ کرکے بیٹنگ آئی تو اگلے ڈکلیئر کرکے چلے گئے، اوپر سے بال، ٹیپ اور گراؤنڈ کے پیسے بھی بھرنے پڑھ گئے۔

واضح رہے ایک جانب صدر مملکت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے رہی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *