
گزشتہ برس جوں ہی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کے مابین طلاق کی خبریں سامنے آئیں، تو ساتھ یہ افواہ بھی زیر گردش رہی کہ دو فنکاروں کی طلاق کی وجہ ماڈل صدف کنول ہیں، اس خبر کی حقیقت کیا پے، وہ تو کسی کو معلوم نہیں البتہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کچھ عرصے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی اور اب پہلی بار صدف کنول کی جانب سے ایک انٹرویو میں اپنی سوتیلی بیٹی سے رشتے کے حوالے سے بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں اداکارہ صدف کنول نے (شہروز اور سائرہ) یوسف کی بیٹی نورے کے ساتھ رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اور نورے کا آپس میں عزت اور دوستی پر مبنی رشتہ ہے۔

صدف کنول کا مزید بتایا تھا کہ وہ اور نورے دوستوں کی طرح ہیں، وہ مجھے صدف کہتی ہے اور وہ اسے نورے اور کبھی کبھی نورو کہتی ہیں۔ وہ نہایت پیاری اور محبت کرنے والی لڑکی ہے۔ یہی نہیں صدف کنول نے 7 سالہ نورے کو والد سے ملاتے ہوئے کہا کہ نورے جس طرح پیار کرتی ہے، وہ بالکل اپنے والد کی طرح ہے۔
شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ وہ ایکسٹروورٹ نہیں ہے اور کافی محتاط تربیت ہے، لیکن ، وہ بہت پیار کرنے والی ہے۔ “حال ہی میں ، وہ نورے 15 دن کے لیے کراچی سے باہر گئی ہے، تو صدف نے رخصت ہونے سے پہلے اس سے گلے ملنے کوکہا۔” چنانچہ “وہ آئی اور صدف کو پانچ منٹ کے لیے گلے لگایا اور پوچھا ، ‘کیا اب خوش ہو؟’

ماڈل صدف کنول نے کہ صرف نورے کو ان کے میک اپ تک رسائی حاصل پے، عام طور پر وہ کسی کو اپنے میک اپ کے قریب نہیں آنے دیتی ہیں، لیکن بہت خاص ہیں۔ اگرچے انہیں میک اپ بہت پسند ہے۔

میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ کیا نورے اپنی والدہ (سائرہ یوسف) کے پاس جاتی ہیں، تو اس پر اداکار شہروز سبزواری نے بتایا کہ نورے انہیں کے ساتھ رہتی ہے، سائرہ اس کی ماں ہے۔ اور وہ ماں ہی ہوتی ہے جو بچے کو پالتی اور اس کی پرورش کرتی ہے۔
شہروز سبزواری کے مطابق ہم نے نورے کے ساتھ وقت کو اتنا اچھی طرح سے تقسیم کیا ہے کہ وہ میرے ساتھ 3، 4 دن تک رہتی ہے اور اتنا ہی وقت سائرہ کے ساتھ بھی رہتی ہے۔ اگرچے جب ہم الگ ہوئے، تب بھی وہ رات اپنی والدہ کے ساتھ گزارتی تھی، ہم ہمیشہ چاہتے تھے کل وہ اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزارے۔

اس دوران شہروز سبزواری اور صدف کنول نے بیٹی نورے کی پرورش کے معاملے کو لیکر سائرہ کے رول کو خوب سراہتے ہوئے تعریف کی۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔
اگرچے جب اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تو انہیں ابتداء میں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا، بعدازاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر صدف کنول کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “جو بھی سن رہے ہیں، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہے اور کسی کی برائیاں نہیں کریں، انسان کے بچے بن کر رہیں، یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہیں، انہیں ختم کر
0 Comments