شاہد آفریدی کیرئیر تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ دانش کنیریا


1

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر دانش کنیریا نے اپنے کیرئیر تباہی کا ذمہ دار سابق قومی ٹیسٹ کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو قرار دے دیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو لائیو سیشن انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے شاہد خان آفریدی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ سابق کپتان ہمشہ ٹیم میں میرے مخالف رہے۔ ہم ایک ہی ڈپارٹمنٹ سے کھیلا کرتے، شاہد آفریدی ہمارے کپتان ہوا کرتے تھے اور وہ مجھے ون ڈے کپ میں نظر انداز کردیا کرتے تھے ۔

پاکستان کیلئے 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میں نمائندگی کرنے والے دانش کنیریا سے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے 10 سالہ کرکٹ کیرئیر میں صرف 18 ون ڈے میچز ہی کھیلے جبکہ وہ اس سے کہی زیادہ کھیل سکتے تھے اگر شاہد نہ ہوتے۔ اگر ایک انسان کا رویہ مستقل ایک جیسا ہو ، تو پھر اس میں مذہب کے علاوہ اور پھر کیا وجہ ہوسکتی ہے۔

Shahid and danish

دوسری جانب انہوں نے سابق کپتان انضمام الحق اور یونس کے رویوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، سابق کپتان یونس خان نے تو ایک بار انکے ساتھ ہولی بھی کھیلی تھی۔

البتہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انصاف کے معیار کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ اسپاٹ فکسنگ سکینڈل پر شرمندگی اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر سزا ملنی ہے تو 1994 سے لیکر اب تک جس جس نے میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی ہے سب کے ایک ہی سزا ہونی چاہئے ۔۔

اس ہی حوالے سے انہوں نے اپنی سابق کرکٹرز اور اپنے پرانے کرکٹ ساتھیوں سے درخواست بھی کی کہ، انکے معاملے پر آواز بلند کریں اور کوئی انکے حق میں بات کریں۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *