“دی کپل شرما شو” درحقیقت میرا آئیڈیا تھا۔ نسیم وکی


1

پاکستانی مشہور و معروف کامیڈین اور ڈرامہ رائٹر نسیم وکی نے نجی ٹی وی کو اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں اس بات سے پردہ آٹھایا، کہ مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” درحقیقت ان کا ہی آئیڈیا تھا اور ابتداء میں اس شو میں صرف ناصرف فنکار کے طور پر کام کیا بلکہ اس شو کے باقاعدہ ابتدائی 20 شو میرے ہی ہاتھوں کے لکھے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے نسم وکی نے مزید بتایا کہ اس شو کی پہلی قسط کے ریکارڈ ہونے کے بعد کپل نے ان سے دعا کی درخواست کی تھی کہ اس شو کی ریٹنگ 2 آجائے تاکہ اس شو کو مزید آگے چلایا جاسکے۔ البتہ جب ریٹنگ آئے تو پتہ چلا اس شو کی پہلی قسط کی ریٹنگ 3.7 آئی۔ یاد رہے دی کپل شرما شو آج بھارت کے چند مشہور ٹی وی پروگرام میں سے ایک ہے۔

ابتداء میں کپل شرما کو آڈینس سے براہ راست شو کے دوران بات کرنے میں مشکلات پیش آتی تھی۔ جس پر اس نے مجھ سے مدد مانگی اور آج وہ اس کام بہت احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

پہلی قسط کی ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے نسم وکی نے کہا، “دی کپل شرما شو” میں ابتداء میں سدھو سنگھ، کپل شرما اور نسیم وکی سمیت بیشتر اداکار پنجابی بولنے والے اداکار تھے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ شو میں آنے پر راضی نہ تھے، البتہ معروف بالی وڈ اسٹار دہرمندر سنگھ نے ہامی اور شو کا کامیاب آغاز کیا ۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *