یکم نومبر تک تمام طلباء کو کوویڈ ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی


0

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعہ کو تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولے جانے والے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ طلباء کو 30 نومبر تک مکمل ویکسینیشن کرانی ہوگی جبکہ 31 اکتوبر تک جزوی طور پر کورونا بچاؤ ویکسین لگوانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، “12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی 30 نومبر تک مکمل طور پر ویکسین کرانا لازمی ہوگی، جبکہ31 اکتوبر تک کم از کم جزوی طور پر حفاظتی ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔”

Image Source: File

اس موقع پت معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کو کوویڈ 19 کے خلاف حفاظتی ویکسین لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس مقصد کے لیے موبائل ٹیمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ہفتہ اور اکتوبر اور نومبر کے آخری ہفتے اسکولوں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ کوویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن بچوں کے لیے محفوظ ہے ، ڈاکٹر سلطان نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہچکچاہٹ نہ کریں کیونکہ اس سے ان کے بچوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی بلا تعطل تعلیم کے لیے اس کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کے معاون نے کہا کہ پیر سے اسکولوں کو معمول کی کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، انہوں نے جاری ویکسینیشن مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک تقریبا 63 ملین افراد کو مکمل یا جزوی طور پر ویکسین دی کی جا چکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ این سی او سی نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم میں ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی نے اعلامیئے میں مزید بتایا ہے جہ غیر ویکسینیشن شدہ افراد کو 1اکتوبر کے بعد سے متعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے، لہٰذا تمام شہری جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کرائیں۔

Image Source: File

واضح رہے یکم ستمبر کو حکومت کی جانب سے 17 سال سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دی تھی۔ اس ہی دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا تھا کہ 17 سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو 15 اکتوبر سے پہلے اپنی ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی، تاکہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں جاسکیں۔

اس کے برعکس حکومت سندھ نے گیارہویں اور اس کے آگے بعد کے تمام طلباء کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔ ساتھ ہی تمام طلباء کو خبردار کیا ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد نہ تو پورے کراچی کے تعلیمی اداروں میں داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کہیں ایڈمیشن لینے کے اہل ہونگے۔

بعدازاں حکومت نے 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کر دی تھی۔ تاہم اس ماہ کے شروع میں ، این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر کے شہریوں کے لیے اپنی کوویڈ ویکسینیشن ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا۔

یاد رہے، کچھ عرصہ قبل جب سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کی سم بلاک کرنے کا اعلان کیا تو، کراچی ایکسپو سینٹر اور ویکسینیشن کے دیگر مقامات کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں تھیں۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پچھلے مہینے اعلان کیا تھا کہ “پاکستان میں 3 کروڑ (30 ملین) لوگوں کی ویکسینیشن ہوچکی یے


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format