ثنا خان اپنی سابقہ زندگی کویاد کرکے کیوں رو پڑی؟

بالی وڈ کو خیر باد کہہ کر حجاب اپنانے والی اداکارہ ثنا خان اپنے ماضی کو یاد کرکے روپڑیں

حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

Sana khan Hijab Transformation

دوران پوڈکاسٹ روبینہ دلائیک نے ثنا خان سے سوال کیا کہ آپ نے  کب اور کیوں اپنے مذہب میں واپسی کا راستہ چنا؟ 

جس کے جواب میں ثنا خان کا کہنا تھا بعض اوقات ہم لوگوں سے باتیں تو بہت اچھی کرلیتے ہیں  لیکن اس وقت ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں ہوتی، میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا  جب میں خود  سے سوال کرنے لگی تھی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں؟

ثنا خان نے اسلام  سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ بحیثیت عورت مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ شیطان نے مجھے کب برہنہ کیا؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایک شلوار قمیض پہن کر بالوں میں تیل لگاکر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ کٹ اور سلیولیس تک پہنچی، اب بھی یاد کروں تو مجھے رونا آتا ہے

ثناء خان نے روتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد انہوں نے قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زندگی میں ایک بہت بڑا بدلاؤ آیا۔

:مذید پڑھیئں

خوابوں میں اپنی جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی، بھارتی اداکارہ ثناء خان کا انکشاف

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے بیٹے اور شوہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے مذہب میں بیٹی کو  رحمت اور بیٹے کو نعمت کہا جاتا ہے، سابقہ اداکارہ  نے اپنے شوہر کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے شوہر کا کوئی مقابلہ نہیں وہ ہیرا اور میں کوئلہ ہوں

ثناء خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ان کے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔

ثنا خان نےاس کے علاوہ ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے کہا ‘ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں’۔


ثنا خان نے کہا ‘ایسے مرد اس بات پر فخر بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں  اور کہتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہے، آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے کر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہو

انہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔

اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago