بالی وڈ کو خیر باد کہہ کر حجاب اپنانے والی اداکارہ ثنا خان اپنے ماضی کو یاد کرکے روپڑیں
حال ہی میں ثنا خان نے بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہب کی جانب آنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
Sana khan Hijab Transformation
دوران پوڈکاسٹ روبینہ دلائیک نے ثنا خان سے سوال کیا کہ آپ نے کب اور کیوں اپنے مذہب میں واپسی کا راستہ چنا؟
جس کے جواب میں ثنا خان کا کہنا تھا بعض اوقات ہم لوگوں سے باتیں تو بہت اچھی کرلیتے ہیں لیکن اس وقت ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں ہوتی، میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا جب میں خود سے سوال کرنے لگی تھی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں؟
ثنا خان نے اسلام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ بحیثیت عورت مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ شیطان نے مجھے کب برہنہ کیا؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایک شلوار قمیض پہن کر بالوں میں تیل لگاکر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ کٹ اور سلیولیس تک پہنچی، اب بھی یاد کروں تو مجھے رونا آتا ہے
ثناء خان نے روتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد انہوں نے قرآن کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی زندگی میں ایک بہت بڑا بدلاؤ آیا۔
:مذید پڑھیئں
خوابوں میں اپنی جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی، بھارتی اداکارہ ثناء خان کا انکشاف
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے بیٹے اور شوہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے مذہب میں بیٹی کو رحمت اور بیٹے کو نعمت کہا جاتا ہے، سابقہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے شوہر کا کوئی مقابلہ نہیں وہ ہیرا اور میں کوئلہ ہوں
ثناء خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ان کے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔
ثنا خان نےاس کے علاوہ ان تمام مردوں پر تنقید کی ہے جو اپنی خواتین کو بولڈ لباس پہناتے ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے کہا ‘ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی عورت باحیا ہو اور ڈھکے چھپے کپڑے پہنے، ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس کی بیوی موڈیسٹ رہے، کبھی میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو عجیب لگتا ہے کہ کیسے اپنی بیویوں کو چھوٹے چھوٹے کپڑے پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں’۔
ثنا خان نے کہا ‘ایسے مرد اس بات پر فخر بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہے، آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے کر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہو
انہوں نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیوی ان کی عزت ہے، انہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔
اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت مجھے احساس ہوا تھا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔
0 Comments