ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا تھا؟

پاکستان کی سابق اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ انہیں مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔اور اس دوران مجھے مداحوں کی جانب سے بہت پیار و محبت ملی۔

:مذید پڑھیئں

لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو ذیادہ پسند کرتی ہیں۔فاطمہ آفندی

اُنہوں نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران، ہم نے اپنے مارننگ شو میں شادی پر مبنی مواد بھی دکھایا کیونکہ پہلے شائقین ایسا مواد دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔

Nida Yasir Wedding Expenses

میزبان فیصل قریشی نے ندا سے اُن کی شادی کے خرچے سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میری شادی بڑے ہی پُرتعیش انداز میں ہوئی تھی۔

ندا یاسر نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین تقریبات منعقد ہوئی تھیں، پہلے دن شام میں میلاد اور رات میں مایوں کی تقریب رکھی گئی تھی جبکہ اُس کے بعد ایک دن مہندی اور پھر بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور 22 قبل میری شادی کی تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا ندا نے مزید کہا کہ یہ خرچہ صرف، میری امی کے گھر کی تقریبات کا ہے 

اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر نواز کی جانب سے تھا تو خرچہ بھی اُنہوں نے ہی کیا تھا۔

 ندا یاسر اور یاسر نواز کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago