لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو ذیادہ پسند کرتی ہیں۔فاطمہ آفندی


0

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیاں کنوارے لڑکوں کے بجائے شادی مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

Girls Chasing Married Men

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے بہت سی خواتین کو دیکھا ہے کہ اگر اُن کا شوہر کسی لڑکی کے ساتھ تعلقات بناتا ہے تو وہ خواتین اُس لڑکی سے لڑائی، جھگڑا کرنے پہنچ جاتی ہیں۔

فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں ایسی خواتین کو یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کا اپنا سِکہ کھوٹا ہے، اگر آپ نے کسی کا گریبان پکڑنا ہے تو اپنے شوہر کا پکڑیں کیونکہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری نظر میں وہ خاتون بھی بےقصور نہیں ہے جو ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات میں ہے

ایک اور سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ اب چیزیں، سوچ اور زمانہ تبدیل ہوتا جا رہا ہے،اب غیر شادی شدہ لڑکیاں شادی شدہ افراد کی جانب مائل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ لڑکیاں ایسے کام اس لیے کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر مضبوط ہوتے ہیں، انہیں زندگی کو آگے بڑھانے کا تجربہ ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا یا پھر سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے ایسی معلومات دوسروں تک نہیں پہنچتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس میں سوشل میڈیا کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ اب لوگ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی دوسروں کی زندگیوں سے متاثر ہورہے ہیں اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ اُن کی زندگی بھی لگژری ہو۔

فاطمہ آفندی نے مزید کہا کہ اس لگژری زندگی کے حصول کے لیے لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو پسند کررہی ہیں، یہ سب دیکھ کر مجھے اپنے بچوں کے لیے بہت ڈر لگتا ہے۔

:مذید پڑھیئے

پوڈ کاسٹ کیا ہے؟اور آپ اس سے کتنا پیسے کما سکتے ہیں؟

اداکارہ کے مطابق لیکن اب سوشل میڈیا   کے آ نے سمیت خواتین کے باشعور اور بہادر بن جانے سے شادی شدہ مردوں کے افیئرز کچھ کم ہو رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اب مرد اپنی بیویوں اور خواتین کے خوف سے بھی شادی کے بعد افیئرز چلانے سے ڈرتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیوی تو انہیں چھوڑ کر ہی جائے گی لیکن جاتے جاتے انہیں بدنام بھی کر کے جائے گی

اداکارہ کے مطابق ایسے ہی موضوعات پر پھر ڈرامے بھی بنائے جاتے ہیں اور شائقین بھی ایسے ہی ڈراموں کو دیکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، ڈراموں کی کہانیاں اور مواد تبدیل ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سمیت دیگر دنیاوی معاملات کی وجہ سے بھی ایسی چیزیں ہو رہی ہیں، اب ہر جگہ ایک ریس لگی ہوئی ہے، سب کچھ تیزی سے بدل رہا ہے۔

فاطمہ آفندی نے مزید کہا کہ اب ہر کوئی دوسرے کی پرتعیش زندگی دیکھ کر اس جیسا بننا چاہتا ہے لیکن وہ ان کی پرتعیش زندگی کے اسباب یا ان سے متعلق دوسری چیزیں دیکھنا ہی نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین برانڈڈ کپڑوں، جوتوں اور دوسری چیزوں کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں تو مرد گاڑیوں سمیت دوسری لگژری چیزوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *