‘کملی’کے پریمیئر پر صبا قمر اشکبار ،سرمد کھوسٹ کیجانب سے گلے لگانے پر صارفین برہم

کورونا وباء کے باعث پچھلے دو سالوں سے سنیما گھروں کی طویل بندش کے بعد اس سال عیدالفطر پر رونقیں بحال ہوئیں اور شائقین پاکستانی فلموں سے محظوظ ہوئے۔ تاہم ، اب مشہور اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ کو تین جون کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا، اس فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

حال ہی میں اس فلم کا پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا جس کے دوران صبا قمر کی جانب سے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس قدر وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

فلم ‘کملی’ کا پریمیئر 29 مئی کو کراچی میں منعقد کیا گیا، جس میں فلم ساز اور کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر میں مہوش حیات فلم ساز رؤف وجاہت اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

پریمیئر کے دوران فلم کے اختتام پر شوبز شخصیات سمیت وہاں موجود دیگر شخصیات نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھڑے ہوکر ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔ شوبز شخصیات اور وہاں موجود دیگر افراد کی جانب سے اداکاری کو سراہے جانے کے بعد صبا قمر جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور وہ اشکبار ہوگئیں۔ جبکہ پریمیئر کے اختتام پر صبا قمر کے رونے پر فلم ساز سرمد کھوسٹ کی جانب سے انہیں سہارا دینے اور گلے لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر شوبز شخصیات نے تو ان دونوں کی تعریفیں کیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے عمل پر شدید تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر کے رونے کو ‘ڈراما’ قرار دیا جب کہ ان کے اور سرمد کھوسٹ کے گلے ملنے کو ’بیہودگی‘ قرار دیا۔ اداکارہ اور فلم ساز کے گلے ملنے پر لوگوں نے زیادہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے عمل کو غلط قرار دیا اور ساتھ ہی صبا قمر کے لباس پر بھی لوگوں نے تنقید کی۔

Image Source: Screenshot

شوبز انڈسٹری میں صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر سرحد پار بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔ صبا قمر کو اپنی پہلی ہی بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ایکٹریس کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف بھارتی مداحوں بلکہ وہاں کی نامور اداکاروں کو بھی متاثر کیا۔

مزید برآں ، حالیہ دنوں میں صبا قمر کیجانب سےاس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی، ان کی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مداح اور میڈیا اس کے متعلق جان جائیں گے۔ اداکارہ کے مطابق یہ وہی شخص ہے جس کے دئیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago