سعودی عرب نے 65 سال یا زائد عمر کے افراد پر حج کیلئے پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج برائے سال 2022 کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے تحت 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہوگی۔

Image Source: Unsplash

واضح رہے کہ دو برس تک کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث محدود حج کے بعد سعودی عرب نے اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران صرف سعودی عرب میں رہنے والے چند ہزار عازمین کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عازمین حج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بعض ضابطوں کا بھی اعلان کیا۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ میں صرف ایسے عازمین حج کو آنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کووڈ انیس کے دونوں ویکسین لگوالیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی عمر 65 برس سے کم ہونی چاہئے۔

Image Source: Unsplash

مزید برآں ، سعودی حکومت سالانہ ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ مختص کرتی ہے جس کے مطابق اس سال سب سے زیادہ مسلمان انڈونیشیا سے حج کے لئے آئیں گے۔انڈونیشیا سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 51 افراد کو حج کے لئے آنے کی اجازت ہوگی۔انڈونیشیا کے بعد جس ملک سے سب سے زیادہ عازمین حج کو آنے کی اجازت دی گئی ہے وہ پاکستان ہے۔

Image Source: Unsplash

پاکستان سے زیادہ سے زیادہ 81 ہزار 132 افراد حج کیلئے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار585، نائجیریا کا 43 ہزار 8 ہے۔ افغانستان کا حج کوٹہ 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770 ہے۔برطانیہ کاکوٹہ 12 ہزار 348،امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کا حج کوٹہ 9 ہزار268 ہے۔افریقی ملک انگولا سے سب سے کم  صرف 23 افراد فریضہ حج کے لئے جاسکیں گے۔ اس سال غیر ملکی عازمین حج کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار جبکہ مقامی افراد کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہوگی۔ غیر ملکی کوٹے میں اس سال 45.2 فیصد کمی کی گئی ہے جس کی وجہ عالمی وبا کورونا وائرس ہے۔ کورونا وائرس سے قبل ہر ملک کا کوٹہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔ 2020 میں پاکستان کا حج کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار 210 تھا۔

علاوہ ازیں، اس سال دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنے کے لیے جہاز کے بجائے اپنی سائیکل کا انتخاب کیا ہے۔ اس افغانی نوجوان نور احمد کو کسی قسم کے مالی وسائل کی کمی کا سامنا نہیں بلکہ سائیکل پر حج کا سفر کرنا اس کی اپنی خواہش ہے۔اپنے اس فیصلے سے متعلق اس کا کہنا ہے کہ ’میں نے حج کے لیے یہ سفر خود سے کرنے کا ارادہ کیا ہے اور میں یہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے کررہا ہوں’۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

19 hours ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

3 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

6 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

6 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 weeks ago