کیا نک جوناس بولی ووڈ میں کام کریں گے؟ ارادے بتا دیئے

مشہور ومعروف امریکی گلوکار نک جونس بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے بالی ووڈ کی صحیح پیشکش کا بے تابی سے انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا سے شادی کرنے والے نک جوناس کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ ہندوستانی ثقافت کے مداح ہیں اور اکثر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندوستانی تہواروں میں شریک ہوتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں، باجی راؤ مستانی اسٹار نے اپنے شوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہیں دیوالی کے لیے روائتی کپڑے پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Image Source: Instsgram

حال ہی میں خلیج ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، امریکی گلوکار نے انکشاف کیا کہ وہ شاید اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ فلم کو سائن کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرنے پر غور کریں گے، تو نک جوناس نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں۔ “مجھے بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں۔ میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے بعد پچھلے دو سالوں میں زیادہ ہم آہنگ ہو گیا ہوں۔ یہ یقینی طور پر ایسی چیز ہے جس میں مجھے دلچسپی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مجھے اس انڈسٹری میں اب بہت سے دوست مل چکے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ایک غیر معمولی فلمی صنعت ہے۔” “وہ جو کام کرتے ہیں وہ بہت متاثر کن ہے اور اگر صحیح چیز سامنے آئی تو کون جانتا ہے؟ شاید میں بھی حصہ بن جاؤں!‘‘

Image Source: File

انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں موسیقی کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ۔ “میرے خیال میں یہ انتہائی زبردست ہے، “میں نے واضح طور پر اس کو کافی سنا جب میں ہندوستان میں تھا اور ہماری شادی میں بھی۔ ہمارے پاس بہت زبردست ہندوستانی موسیقی اور بالی ووڈ موسیقی تھی۔ یہ رقص کرنے کے لیے بہترین قسم کی موسیقی ہے اور یہ یقینی طور پر وہی ہے جو ہم اپنے گھر کی پارٹیوں میں بجاتے ہیں!

واضح رہے پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے نام سے ‘چوپڑا جوناس’ دونوں کو ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو لیکر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا کہ کہیں دونوں میں آپس میں علحیدگی تو نہیں ہوگئی ہے۔

Image Source: File

خیال رہے ویسے، یہ پہلا موقع نہیں تھا جب دونوں کی۔شادی سے متعلق ناخوشگوار خبروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اپریل 2019 میں، جوڑے کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی تھی کہ وہ ٹھیک ہے! کیونکہ ایک میگزین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں طلاق لینے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔

میگزین نے یہ بھی بتایا تھا کہ اگر طلاق ہو جاتی ہے تو یہ پیسے کی جنگ ہو گی کیونکہ جوڑے نے شادی سے پہلے کوئی معاہدہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا عامر خان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں؟

یاد رہے اداکار پرینکا چوپڑا اور نک جوناس دسمبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ تقریباً ماہ تک ڈیٹینگ کے بعد دونوں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی شادی تقریبات کی میڈیا میں کافی چرچہ رہی تھی، یہ شادی دو مختلف ثقافتوں پر مبنی تھی، خوبصورت رنگارنگ تقریبات نے جہاں سرخیوں میں جگہ سمیٹیں وہیں ہر مداح کے دلوں کو چھوا

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago