مریم نواز کے بیٹے کی شادی میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شریف فیملی کی جہاں سیاست میں دلچسپی سورج کو چراغ دکھانے کی برابر ہے وہیں شریف فیملی میں گائیکی کی دلچسپی نے بھی سب ہی کو حیران کردیا ہے۔ میاں شہباز شریف، جنید صفدر، حمزہ شہباز شریف کے بعد اب مریم نواز شریف نے بیٹے کی شادی کی تقریب میں گلوکاری کرکے سب کو حیران کردیا، اپنی سریلی آواز کے جادو سے انہوں نے سبھی کے دل جیت لئے ہیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر رواں برس اگست میں لندن میں عائشہ صفدر سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی شادی کی بقیہ تقریبات کا سلسلہ اب لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔

Image Source: Instagram

دولہے (جنید صفدر) کے والدین اس سے قبل نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت سے تقریب میں شرکت کے لیے لندن جانے کی اجازت دینے کی درخواست نہیں کریں گی۔

شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی تھی۔ اس دوران مریم نواز اور کیپٹن صفدر، جو دونوں لاہور میں تھے، وہ بیٹے کی تقریب میں ویڈیو کال پر ساتھ رہے تھے۔

Image Source: Dawn

حمزہ شہباز نے جنید صفدر کی شادی سے قبل لاہور میں اپنے گھر پر ایک تقریب کی میزبانی کی۔ میزبان نے انٹرنیٹ پر اس وقت سب کو حیران اور چونکایا، جب ان کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

شریف خاندان کے افراد اپنی آواز سے ہمیں حیران کرتے رہے ہیں، ان کی مہارت کا سب سے حالیہ مظاہرہ دولہا کی والدہ تھیں۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی بہت سی ویڈیوز میں مریم کو تقریب میں مدعو کئے گئے گلوکار کے ساتھ “جب کوئی بات” اور “چورا لیا ہے” گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر تقریب میں شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حمزہ شہباز، پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ جنید صفدر کی شادی کا استقبالیہ 14 دسمبر کو اسلام آباد اور دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پایا ہے جبکہ بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر نے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے 22 اگست کو لندن میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ان کے نکاح مین لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔ تاہم جنید صفدر کے والدین کا نام نو فلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں جاسکے تھے اور انہوں نے بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں جنید صفدر نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے بھارتی گانا ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گایا تھا۔ جنید صفدر کی اس ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے بلکہ ان کی گائیکی کی صلاحیت نے صارفین کو بہت متاثر کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago