جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں حمزہ شہباز کا گانا

بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ، شریف فیملی سیاست کے ساتھ ساتھ گائیکی میں بھی کافی دلچسپی رکھتی ہے جبھی سب سے پہلے شہباز شریف اس میدان میں اترے اور انہوں نے اپنی آواز سے سب کو متاثر کیا، ان کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی گلوکاری کا فن دیکھایا اور اب حمزہ شہباز نے بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگا کر سب کو حیران کردیا اور ان کی گانا گانے کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر اعوان کے صاحبزادے جنید صفدر اگست میں لندن میں عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اب صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں بقیہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

Image Source: Instagram

اسی حوالے سے اتوار کی رات منعقد ہونے والے ایک فیملی فنکشن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے خوشگوار موڈ میں مہمانوں کے سامنے گانا گنگنایا۔ انہوں نے پہلے معروف گلوکار مکیش کا گانا “یہ سہانی راتیں ہمیں سونے نہیں نہیں دیتیں” گنگنایا تو سب مہمانوں کے دل جیت لیے اور اپنی گائیکی پر خوب داد سمیٹی۔ پھر سب کی پُرزور فرمائش پر انہوں نے کشور کمار کا گانا “ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے” بھی گنگنایا۔

مزید پڑھیں: بلال مقصود کو جنید صفدر کی گلوکاری تو پسند آئی، لیکن پھر تنقید کیوں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں مریم نواز کو حمزہ شہباز کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کیپٹن صفدر اور مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ویڈیو میں نظر آرہی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی کا استقبالیہ 14 دسمبر کو اسلام آباد اور دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پایا ہے جبکہ بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ جنید صفدر نے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے 22 اگست کو لندن میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ان کے نکاح مین لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔ تاہم جنید صفدر کے والدین کا نام نو فلائی لسٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ برطانیہ نہیں جاسکے تھے اور انہوں نے بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں جنید صفدر نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے بھارتی گانا ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ گایا تھا۔ جنید صفدر کی اس ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے بلکہ ان کی گائیکی کی صلاحیت نے صارفین کو بہت متاثر کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago