وزیراعظم نے وزیرستان میں 3جی اور 4جی شروع کرنے کا اعلان کردیا


0

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں آج سے انٹرنیٹ کی تھری جی اور فور جی سہولیات شروع کرنے کا اعلان کردیا، اس خوش خبری کا اعلان وزیراعظم نے وانا کے دورے کے موقع پر کیا، وزیراعظم عمران خان کے مطابق یہ نوجوانوں کی ایک جائز ڈیمانڈ تھی، اس سے تعلیم کو فروغ ملے گا۔

جنوبی وزیرستان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کامیاب جوان لون اسکیم اور یوتھ انٹرنشپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی تعلیم اور ترقی کے لئے بےحد ضروری ہے، یہ یہاں کے نوجوانوں کا یہ ایک بڑا مطالبہ بھی ہے، جوکہ بلکل جائز بھی ہے، لہذا وہ وزیرستان میں عوام کے لئے آج سے 3جی اور 4 جی سروس کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس تقریب میں کامیاب جوان لون اسکیم میں منتخب نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سہولیات میں دیری کی وجہ محض سیکورٹی خدشات تھے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی پوری کوشش کر رہا ہے، ہمیں بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی بھارت کی تمام سرگرمیوں کا پتہ ہے، ہم تمام معلومات رکھتے ہیں، وہ وزیرستان میں معصوم بچوں اور نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے، لہٰذا تھری جی اور فور جی کو لیکر ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اسے دہشت گرد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق تاہم انہوں نے اس حوالے سے تمام سیکورٹی ایجنسیز سے بات کی ہے، جس پر ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ہمیں ان سہولیات کو استعمال کرنے والے دہشتگردوں کو جاننے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ ہم نے اس پر سوچا ہے کہ یہ ہمارے نوجوان کی ایک اہم ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات کو کھولنے کا اعلان کررہے ہیں۔

عمران خان کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پیچھے رہ جانے والے لوگ اور پسماندہ علاقوں کو اوپر لانا، اس حکومت کا فلسفہ ہے لہذا انہوں نے ترقی کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تعلیم کے شعبے اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی زور دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مطابق نوجوانوں کو وظائف دینے کے علاوہ جلد ہی اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تیکنیکی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے ایک روشن مستقبل کی شروعات ہیں، سال 2022 تک اس پروگرام میں مزید فنڈز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام قبائلی عوام کو مدد فراہم کرے گا۔ دریں اثنا، وزیراعظم نے ان علاقوں میں خواتین کو مویشی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ سڑکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ کسان اپنی پیدوار کو باآسانی شہروں تک لاسکیں۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ وزیرستان کی زمین زیتون کی کاشت کے لئے بہترین علاقہ ہے، ہم وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کر انقلاب لیکر آئیں گے ، یہاں اگلے ماہ سے زیتون کے درخت لگائے جائیں گے، زیتون کے درخت کی حفاظت کیلئے مقامی لوگوں کے حوالے کریں گے، زیتون سے اتنی آمدنی ہوگی کہ یہاں کے مقامی لوگوں کو کہیں اور جاکر کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قبائلی خاندانوں کو یہاں ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے جائیں گے، جس سے وہ طبی سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *