پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل عبور کرلیا


0

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کی جانب سے پیش کیا گیا گانا ‘پسوڑی‘ ہر بڑھتے دن کے ساتھ مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ یہ گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔ اس مقبول گانے نے ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس اہم سنگِ میل عبور کرنے پر علی سیٹھی، شائے گل اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر زلفی نے اپنی ٹیم کے ساتھ جشن منایا اور کیک بھی کاٹا۔

Image Source: Instagram

گلوکار علی سیٹھی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں کیک پر پسوڑی 500 ملین لکھا ہوا ہے جبکہ شائے گل، زلفی اور دیگر بھی موجود ہیں، علی سیٹھی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا”یہ کیا کیا“۔

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ‘پسوڑی‘ کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ’پسوڑی‘ نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانیوالا گانا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس گانے کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، کئی بھارتی  فنکاروں، بین الاقوامی ڈانس گروپوں اور ولاگرز نے اس گانے پر ڈانس وڈیوز بنائیں جبکہ ڈچ گلوکارہ نے بھی پسوڑی کو اپنے انداز میں گایا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے ’100 نیکسٹ‘ فہرست جاری کی گئی جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا۔امریکی میگزین نے اس فہرست میں دنیا کے تمام خطوں سے 100 بہترین شخصیات، رجحانات بنانے والے، رہنما، وکلاء اور میزبانوں کو شامل کیا ہے۔اس فہرست میں علی سیٹھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ ان کو اس فہرست میں آرٹسٹ کے بجائے ‘انوویٹرز’ کی میں شامل کیا گیا اور ان سے متعلق دیئے گئے مضمون میں علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کا گانا ’پسوڑی‘ عالمی سطح پر مشہور ہوا اور اب تک یوٹیوب پر اسے 40 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘پسوڑی’ کے افریقی ورژن نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی دھوم مچادی، ویڈیو وائرل

علاوہ ازیں، علی سیٹھی نے اس گانے کی کامیابی کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں گانے کے سیٹ پر کورونا ہوگیا تھا مگر زلفی نے سخت فیصلے کرتے ہوئے ان کے گانے کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ علی سیٹھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گانے کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض 12 گھنٹے قبل انہوں نے ’پسوڑی‘ کی شاعری لکھ کر مکمل کی تھی۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی بھی اس گانے میں محو رقص ہیں۔لوگوں نے اس گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی کافی پسند کیاہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format