اسرائیلی جارحیت پر نہتے فلسطینیوں نے پاک فوج سے مدد مانگ لی


1

یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر غم و غصے میں اضافے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ کے باہر ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوانوں کی طرف ربڑ کی گولیاں چلائیں اور اسٹن گرینیڈ فائر کیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور مسجد اقصیٰ کا احاطہ میدان جنگ کا منظر پیش کر نے لگا ۔

نہتے فلسطینیوں کے اسرائیلی پولیس کے ساتھ اس تصادم میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔نیز اسرائیلی فوج نے رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔اسرائیلی فوج اور فلسطینی باشندوں کے درمیان صورتحال دن بہ دن کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔ مزید برآں، حکام کی وجہ سے کئی فلسطینی خاندانوں کو اسرائیلی آباد کاروں کے لئے کے لئے اپنے گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

Image Source: Twitter

اسی وجہ سے یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان رات کے وقت یہ جھڑپیں ہوئیں ۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ایک طویل عرصے سے جاری قانونی کیس میں متعدد فلسطینی خاندان کو بے دخل کیا گیا ہے۔ جب کہ شمالی غزہ میں بھی اسرائیلی فضائی حملے جاری میں حال ہی میں ہونے والے ایک حملے میں 24 افراد کو شہید کیا گیا، ان متاثرین میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے مدد طلب کر لی ۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں منعقدہ ریلی میں شرکت کی اور پاکستانی فوج سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

فلسطین میں جاری مسلمانوں کے خلاف اس مظالم پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پاکستانی فوج اور دیگر مسلم ممالک کی فوجیں بھی القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے لئے جاسکتی ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی جبر سے بچاسکتی ہیں؟ کیا یہ امت مسلمہ کی ذمہ داری نہیں ہے؟ متعدد ممالک کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں ہونے والے تشدد اور فلسطینیوں کی بے دخلی دونوں کے لئے مذمت کی جارہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی مسجد اقصیٰ پر فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اسے انسانیت کے تمام اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مزید یہ کہ موجودہ حکومت نے متعدد بارحق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے مقصد کے حصول کے لیے فلسیطنی عوام کی جدوجہد میں اپنی حمایت جاری رکھنے کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔ مسجد الاقصی کی بےحرمتی، نمازیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی قابل مذمت ہے ، اس صورتحال میں عالمی برادری کی نظریں اقوام متحدہ پر ہیں لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *