
مشہور ومعروف اداکارہ فضا علی گانے کی عکس بندی کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواجی علاقے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ فضا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی، جس میں فضا علی کو دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے مقام پر شوٹنگ میں مصروف دیکھا گیا تھا۔

لیکن پھر تھوڑے ہی لمحے بعد اداکارہ فضا علی کے گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گرکر زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بعدازاں اس واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کافی وائرل ہوئی۔
واقعے کے حوالے بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ فضا علی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کے بڑے ٹیلے سے سلپ ہوکر نیچے گرگئیں۔ جس کے بعد وہاں موجود عملہ فوری طور پر اُن کی مدد کرنے لگتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے افراد فوراََ فضا علی کو پانی پلاتے ہیں اور اُنہیں سہارا دے کر اُٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اداکارہ مسلسل کراہ رہی ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ فضا علی مسلسل یہی کہہ رہی ہیں کہ ’میرا سر پھٹ گیا‘، ’میرا سر پھٹ گیا‘ اور جب عملے کی خاتون اُنہیں اُٹھانے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ کراہتے ہوئے دوبارہ سے زمین پر گِر جاتی ہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فضا علی اور گلوکار ملکو اپنے نئے گانے کے لیے قصور کے نواحی علاقے میں شوٹنگ کر رہے تھے۔
اس حوالے سے گلوکار ملکو کے منیجر قیصر ندیم نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو تصدیق کی فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں۔
منیجر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواحی علاقے میں ان کے آنے والے گانے کی شوٹنگ جاری تھی کہ اداکارہ زخمی ہوگئیں۔ فضا علی اور گلوکار ملکو نے ‘جانی’ گانا گایا ہے تاہم اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔
اس موقع پر منیجر کا مزید کہنا تھا کہ فضا علی کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں بروقت طبی امداد پہنچائی گئی، جس کے بعد انہیں روانہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے شوبز انڈسٹریز کو جہاں دنیا بھر میں گلیمر اور شہرت کی نگری قرار دیا جاتا ہے وہیں اس انڈسٹریز سے وابستہ لوگوں کو کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا بھی رہتا ہے، انہی مسائل میں ایک جھوٹی خبریں اور معلومات کا پھیلاؤ ہے، جس کا آئے روز کوئی نہ کوئی فنکار شکار بنتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اداکارہ فضا علی بھی بےبنیاد اور جھوٹی خبروں کا شکار ہوئیں تھیں، اس نے حوالے ایک یوٹیوب چینل سے بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ فضا علی کی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔ جس پر اداکارہ کی جانب سے انتہائی سخت اور جذباتی پیغام سامنے آیا، جس میں انہوں نے ان یوٹیوبرز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
Story Courtesy: Dawn
0 Comments