آپ کے خاندان میں کوئی اجنبی شخص تو نہیں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے  شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کردیا گیا ہے۔ نادرا کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نظام سے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔ حکام کی جانب سے “آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔تاہم اس نظام کے متعارف ہونے پر سوشل میڈیا پر یہ خبریں گرم ہیں اس طرح بیویاں اپنے شوہروں کی خفیہ شادی کا پتا لگا سکتی ہیں اور اب شوہر یہ راز راز نہیں رکھ سکیں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے نادرا کی جانب سے فیملی ٹری موصول ہونے پر فیملی میں کسی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی دراصل شوہر کی دوسری اور تیسری شادی کی معلومات فراہم کرے گی۔

Image Source: Wikipedia

نادرا کے اس سسٹم کے تحت اپنا فیملی ٹری جاننا نہایت آسان ہے۔ کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ اجرا ایس ایم ایس کرے گا۔ جس کے جواب میں شہری کو اس کے خاندان کے افراد کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ اگر کوئی بھی معلومات درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے جواب میں 1 لکھ کر سینڈ کرنا ہوگا جس پر نادرا کا نمائندہ فوری رابطہ کرے گا اور اگر نادرا کی بھیجی گئی تفصیلات میں تمام معلومات درست ہوں گی تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا جس سے نادرا حکام کو تصدیق ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: گھر بیٹھے آن لائن کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

معلومات کی تصدیق کے لیے ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے کیا جائے گا جو کہ شناختی کارڈ یا “ب” فارم بنواتے وقت رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا گیا تھا بصورت دیگر اپنا زیر استعمال نمبر رجسٹر کروانا ہوگا۔ یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔ نادرا کے مطابق ڈیٹابیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جاسکے گا۔

Image Source: Facebook

علاوہ ازیں ، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو چیک کرنے کے لیے بھی یہ نظام مدد گار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر فواد چودھری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے گھر بیٹھے کورونا ویکسین کے سرٹیفیکٹ کا حصول بھی آسان بنایا ہے۔ یہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہایت آسان طریقے سے آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago